بھکر (صبح پا کستان) نواز شریف کے بیان پر بھکر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے نواز شریف کے بیان کی مذمت کردی ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے موجودہ بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ایسا بیان کسی صورت بھی قابل قبول نہیں مسلم لیگ کی قیادت سے مطالبہ ہے کہ نوازشریف کے بیان کی وضاحت کی جائے نواز شریف کے بیان سے سخت تکلیف پہنچی ہے میرے لیئے پارٹی سے پہلے پاکستان کا وقار مقدم ہے
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







