• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا: چوہدری نثار

webmaster by webmaster
مئی 13, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا: چوہدری نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا۔

میاں نواز شریف کے بیان اور اس پر بھارت کی طرف سے رد عمل پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں چلائے جانے والے کیس میں تعطل اور سست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندوستان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی ۔ بطور وزیر داخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جو کہ وزراتِ داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔ تمام حالات و واقعات اور کوائف سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ ہندوستان کی دلچسپی اس واقعے کی صاف اور شفاف تحقیقات اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں نہیں بلکہ وہ اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا، بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جو وہ آج تک کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہندوستان میں ہوا اور اس کے نوے فیصد شواہد اور حقائق اسی کے پاس تھے ، ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت متعلقہ شواہد ہمارے تحقیقاتی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی، یہی نہیں بلکہ وہ تو ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کیلئے بھی تیار نہیں تھی۔ پہلے مرحلے میں تو اس کمیٹی کو ہندوستان آنے تک کی اجازت نہیں دی گئی ، اس کے بعد مختلف حیلوں بہانوں سے انہوں نے وہ تمام شواہد اور حقائق جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجمل قصاب جو ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا اس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچادیا گیا ، بھارتی سرکار کی اس کیس کی تہہ تک پہنچنے میں عدم دلچشپی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس کیس سے منسلک واحد ثبوت سے سوالات کرنے کا موقع تک فراہم نہیں کیا گیا۔

چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جہاں پھانسی کی سزا سے متعلق کیسز سالہا سال التوا کا شکار رہتے ہیں وہاں ایک انتہائی اہم کیس کے واحد ثبوت کو انتہائی سرعت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھانسی پر لٹکا کر منظر عام سے ہٹادیا گیا تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آنے کا باب مکمل طور پر بند کردیا جائے اور ممبئی حملہ کیس کو دنیا میں کسی عدالتی یا انصاف کی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر ” Pakistan bashing“ کا ذریعہ بنادیا گیا۔

چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سرکار سے ممبی حملہ کیس میں تعاون کی بارہا درخواستیں اور ان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ریکارڈ پر ہے، یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے ہر واقعے پر انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے ہندوستان کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے جبکہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات ، دہشتگردوں کے معانوں اور سرپرستوں کو بے نقاب کرنے کی کوششوں اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات پر ہندوستان کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط، اور اعلان ریکارڈ پر ہے اور ایف آئی اے کے پاس محفوظ ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے عدم تعاون ، عدم دلچسپی ، حیل و حجت اور ہٹ دھرمی بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔

Tags: National News
Previous Post

ملتان . عوامی راج پارٹی آج ملتان میں پاور شو کرے گی ، جلسہ میں 50 ہزار سے زاءد کارکن شریک ہوں گے ، شیخ رشید بھی جلسہ سے خطاب کریں گے ، میرے ساتھ خلاءی مخوق نہیں عوامی مخلوق ہے ۔جمشید دستی

Next Post

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریا میں بہہ گئے

Next Post
وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریا میں بہہ گئے

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریا میں بہہ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا۔ میاں نواز شریف کے بیان اور اس پر بھارت کی طرف سے رد عمل پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں چلائے جانے والے کیس میں تعطل اور سست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ ہندوستان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی ۔ بطور وزیر داخلہ اس کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پر آگاہ ہوں کیونکہ ایف آئی اے اس کیس کی تحقیقات کر رہا تھا جو کہ وزراتِ داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے۔ تمام حالات و واقعات اور کوائف سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ ہندوستان کی دلچسپی اس واقعے کی صاف اور شفاف تحقیقات اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے میں نہیں بلکہ وہ اسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا، بھارتی حکومت نے اس واقعے کو بین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جو وہ آج تک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہندوستان میں ہوا اور اس کے نوے فیصد شواہد اور حقائق اسی کے پاس تھے ، ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت متعلقہ شواہد ہمارے تحقیقاتی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی، یہی نہیں بلکہ وہ تو ہماری عدالتوں کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی سے تعاون کیلئے بھی تیار نہیں تھی۔ پہلے مرحلے میں تو اس کمیٹی کو ہندوستان آنے تک کی اجازت نہیں دی گئی ، اس کے بعد مختلف حیلوں بہانوں سے انہوں نے وہ تمام شواہد اور حقائق جو ان کے پاس موجود تھے پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجمل قصاب جو ممبئی حملوں کا زندہ ثبوت تھا اس کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچادیا گیا ، بھارتی سرکار کی اس کیس کی تہہ تک پہنچنے میں عدم دلچشپی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کو اس کیس سے منسلک واحد ثبوت سے سوالات کرنے کا موقع تک فراہم نہیں کیا گیا۔ چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جہاں پھانسی کی سزا سے متعلق کیسز سالہا سال التوا کا شکار رہتے ہیں وہاں ایک انتہائی اہم کیس کے واحد ثبوت کو انتہائی سرعت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھانسی پر لٹکا کر منظر عام سے ہٹادیا گیا تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آنے کا باب مکمل طور پر بند کردیا جائے اور ممبئی حملہ کیس کو دنیا میں کسی عدالتی یا انصاف کی بنیادوں پر نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر ” Pakistan bashing“ کا ذریعہ بنادیا گیا۔ چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سرکار سے ممبی حملہ کیس میں تعاون کی بارہا درخواستیں اور ان کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ریکارڈ پر ہے، یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہم نے دہشتگردی کے ہر واقعے پر انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے ہندوستان کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے جبکہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات ، دہشتگردوں کے معانوں اور سرپرستوں کو بے نقاب کرنے کی کوششوں اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات پر ہندوستان کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اور عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط، اور اعلان ریکارڈ پر ہے اور ایف آئی اے کے پاس محفوظ ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے عدم تعاون ، عدم دلچسپی ، حیل و حجت اور ہٹ دھرمی بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.