لیہ(صبح پا کستان )سیاسی کارکن شیخ بدر منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مفاد پرست سیاستدانوں کے احتساب کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے ضلع لیہ میں سیاسی ورکر کا بہت جلد کنونشن کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مفاد پرست عناصر کی وجہ سے سیاسی ورکر کی اہمیت ختم ہو گئی ہے جس کیلئے سیاسی ورکر کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے مربوط بنیاد پر کام کرنا ہوگا جس کیلئے آل پارٹیز ورکر الائنس ضلع لیہ جس کی بنیاد 2000ء میں رکھی گئی تھی اس پلیٹ فارم کی ضرورت اب دوبارہ محسوس کی جا رہی ہے ،اس تنظیم کو دوبارہ بہتر انداز میں چلانے کیلئے ضلع بھر کے تمام سیاسی ورکرز سے رابطہ شروع کردیا گیا ہے رابطہ مہم کے مکمل ہونے کے بعد ضلع لیہ میں آل پارٹیز ورکرز کنونشن کیا جائے گا جس میں ضلع لیہ میں موجود سیاسی پارٹیوں میں شامل ہونے والے بھگوڑوں کا احتساب کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا سیاسی ورکرز کے شعور کو اجاگر کیا جائے گا کہ اس کی کسی بھی سیاسی جماعت میں کیا اہمیت ہونی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔