ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کے 29ملازمین کو مستقل کر دیاگیاہے . ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے تقررنامے تقسیم کیے . اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع میں تعینات سپورٹ سروسز لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے سکیل 9کے ویٹرنری اسسٹنٹ ، اے ون ٹیکنیشن ، سکیل چار کے ڈرائیور اور سکیل ایک کے کیٹل اٹنڈنٹس کو مستقل کیاگیاہے. انہوں نے بتایاکہ مستقل ہونے والے ملازمین میں ویٹرنری اسسٹنٹ عبدالحق ، محمد ہاشم ، لعل خان ، سجاد حسین ، طاہر عزیز ، حمید اللہ ، عامر بشیر ، محمد عصمت ، امداد حسین ، محمد اعظم ، احسان اللہ ، عبدالمجید ، محمد خالد ، محمد شریف ، فیض احمد ، ریاض حسین ، خادم حسین ، ا ے ون ٹیکنیشن محمد اکبر ، عبدالحمید ، محمد کامران ، سید مالک اشتر ، محمد رمضا ن ، غلام عباس ، بشیر عباس ، ڈرائیور عبدالقیوم ، کیٹل اٹنڈنٹ قیصر حیدر ، محمد نواز ، محمد ارشد اور فاروق احمد شامل ہیں .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








