• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوک اعظم ۔ ایم ایم روڈ یا موہنجو دڑو ،چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں

webmaster by webmaster
اپریل 10, 2018
in لیہ نیوز
0
چوک اعظم ۔ ایم ایم روڈ یا موہنجو دڑو ،چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں

چوک اعظم(صبح پا کستان ) پنجاب کو وزیر اعلیٰ اور وزراء اور وفاق کو وزیر اعظم کی نشستیں جھولی میں ڈالنے والا بھکر ضلع سے گزرنے والا ایم ایم روڈ موہنجو دڑو کا منظر پیش کرنے لگا ۔سرائے مہاجر تا فتح پور تک 30کلومیٹر سڑک کا ٹکڑا عذاب بن گیا ،جگہ جگہ گڑھے گاڑیوں کے لیے حادثات کا سبب بن گئے ،روزانہ حادثات معمول ،گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں ۔30منٹ کا سفر 2گھنٹوں پر محیط ،حکومتی ممبرانِ اسمبلی و ضلعی حکومت بھکر مسلسل خاموش ۔عوام کا احتجاج ،
تفصیل کے مطابق ضلع بھکر جسے ملک بھر میں سیاسی حوالے سے انفردایت حاصل ہے کہ اس ضلع نے ہر دورِ حکومت میں وزارتیں اور سینٹ میں نمائندگی لی ہے۔سابقہ دور میں میاں شہباز شریف اس ضلع کے شہر دُلے والہ سے ایم پی اے بنے اور 5سال تک وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر حکمرانی کی اور پنجاب کو پیرس کے برابر لا کھڑا کرنے کے دعوے کیے ۔اسی طرح چوہدری شجاعت حسین بھکر سے ایم این اے بنے اور وہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ۔یہاں کے با اثر سیاسی خاندان نوانی ،شہانی ،ڈھانڈلے ،چھینہ ،مستی خیل ،عظیم خیل بھی جیت کر اقتدار کی آغوش میں سوئے رہے ۔اب بھی نوانی خاندان کی ضلع کونسل اور پارلیمنٹ اور ڈھانڈلہ خاندانسمیت متعدد خاندان اقتدار کی پینگھ پر جھول رہے ہیں ۔مگراس خطہ کی حالت بدستو ر پسماندہ ہے ملحقہ اضلاع میں ہونے والی ترقی سے اگر اس ضلع کا جائزہ کیا جائے تو یہ ضلع بہت پیچھے نظر آتا ہے ۔،غربت میں اضافہ اپنی جگہ مگر گزشتہ سات سال سے اس ضلع میں سے گزرنے والی مرکزی شاہرہ ایم ایم روڈ تباہ حال ہو چکی ہے ۔سرائے مہاجر سے لیکر فتح پور ضلع لیہ تک تقریباََ30کلومیٹر سڑک کا ٹکڑا سات سالوں سے یہاں کی سیاست اور ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اور اس میں پڑنے والے گڑھے ٹریفک کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔30کلومیٹر کا سفر کم ازکم 2گھنٹے میں طے کرناپڑتا ہے اور اگر کوئی گاڑ ی اُلٹ جائے تو پھر کئی کئی گھنٹے سڑک بلاک رہتی ہے۔حادثات روزانہ کا معمول بن گئے ہیں اور کئی افراد ان حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور متعدد افراد اپاہج ہو کر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔
اہلِ علاقہ اور مسافر حضرات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے ،ایم ایم روڈ کو ون وے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں کے سیاست دانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Tags: chokazam news
Previous Post

چوک اعظم ۔ ملت پبلک سکول کے طالب علم شیراز علی کی صوبہ میں تیسری اور ضلع میں پہلی پوزیشن

Next Post

جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، آرمی چیف

Next Post
جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، آرمی چیف

جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے ملک کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
چوک اعظم(صبح پا کستان ) پنجاب کو وزیر اعلیٰ اور وزراء اور وفاق کو وزیر اعظم کی نشستیں جھولی میں ڈالنے والا بھکر ضلع سے گزرنے والا ایم ایم روڈ موہنجو دڑو کا منظر پیش کرنے لگا ۔سرائے مہاجر تا فتح پور تک 30کلومیٹر سڑک کا ٹکڑا عذاب بن گیا ،جگہ جگہ گڑھے گاڑیوں کے لیے حادثات کا سبب بن گئے ،روزانہ حادثات معمول ،گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں ۔30منٹ کا سفر 2گھنٹوں پر محیط ،حکومتی ممبرانِ اسمبلی و ضلعی حکومت بھکر مسلسل خاموش ۔عوام کا احتجاج ، تفصیل کے مطابق ضلع بھکر جسے ملک بھر میں سیاسی حوالے سے انفردایت حاصل ہے کہ اس ضلع نے ہر دورِ حکومت میں وزارتیں اور سینٹ میں نمائندگی لی ہے۔سابقہ دور میں میاں شہباز شریف اس ضلع کے شہر دُلے والہ سے ایم پی اے بنے اور 5سال تک وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر حکمرانی کی اور پنجاب کو پیرس کے برابر لا کھڑا کرنے کے دعوے کیے ۔اسی طرح چوہدری شجاعت حسین بھکر سے ایم این اے بنے اور وہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ۔یہاں کے با اثر سیاسی خاندان نوانی ،شہانی ،ڈھانڈلے ،چھینہ ،مستی خیل ،عظیم خیل بھی جیت کر اقتدار کی آغوش میں سوئے رہے ۔اب بھی نوانی خاندان کی ضلع کونسل اور پارلیمنٹ اور ڈھانڈلہ خاندانسمیت متعدد خاندان اقتدار کی پینگھ پر جھول رہے ہیں ۔مگراس خطہ کی حالت بدستو ر پسماندہ ہے ملحقہ اضلاع میں ہونے والی ترقی سے اگر اس ضلع کا جائزہ کیا جائے تو یہ ضلع بہت پیچھے نظر آتا ہے ۔،غربت میں اضافہ اپنی جگہ مگر گزشتہ سات سال سے اس ضلع میں سے گزرنے والی مرکزی شاہرہ ایم ایم روڈ تباہ حال ہو چکی ہے ۔سرائے مہاجر سے لیکر فتح پور ضلع لیہ تک تقریباََ30کلومیٹر سڑک کا ٹکڑا سات سالوں سے یہاں کی سیاست اور ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،اور اس میں پڑنے والے گڑھے ٹریفک کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔30کلومیٹر کا سفر کم ازکم 2گھنٹے میں طے کرناپڑتا ہے اور اگر کوئی گاڑ ی اُلٹ جائے تو پھر کئی کئی گھنٹے سڑک بلاک رہتی ہے۔حادثات روزانہ کا معمول بن گئے ہیں اور کئی افراد ان حادثات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور متعدد افراد اپاہج ہو کر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ اہلِ علاقہ اور مسافر حضرات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے ،ایم ایم روڈ کو ون وے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں کے سیاست دانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.