• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان اور افغانستان کا مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

mohsin by mohsin
اپریل 7, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان اور افغانستان کا مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

کابل: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سیکریٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
’’پاک افغان قیادت میں خوشگوار ماحول میں بات چیت‘‘

بعد ازاں وزیراعظم نے افغان صدر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی معاملات، انسداد دہشت گردی، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، منشیات کی پیداوار کے خاتمے، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افغان قیادت کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول پر اتفاق کیا۔
’’پاکستان کا افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا اعلان‘‘

ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے اور افغان بر آمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا جب کہ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک افغان تعلقات، افغانستان میں مفاہمتی عمل، مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
’’وزیر اعظم کی افغانستان میں قیام امن کیلیے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش‘‘

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش اور مفاہمتی عمل سے متعلق افغان صدر کے ویژن کو سراہا۔ دونوں رہنماوٴں نے طالبان پر زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے وہ کسی تاخیر کے بغیر مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔ دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے ، وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی اور توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی پر اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں شمن قندھار ریلوے لائن، پشاور کابل موٹر وے کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے، دونوں رہنماوٴں نے چارملکی گیس پائپ لائن تاپی اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے کاسا ایک ہزار کی جلد تکمیل پر بھی زور دیا۔
’’وزیراعظم کی گل بدین حکمت یار سے ملاقات‘‘

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور قونصلر معاملات پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کو پاکستان کے دورے کی دعوے بھی دی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے افغانستان کے مذہبی رہنماوٴں گل بدین حکمت یار، استاد محمد محقق، استاد کریم خلیلی اور پیر سید حامد گیلانی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Previous Post

فریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ،میں نے ایک مجاہد سے نہیں ’’تحریک ‘‘ سے شادی کی ہے :مشعال ملک

Next Post

صبح پا کستان لیہ سوشل میڈیا لوکل نیوز بلیٹن 9 برسوں سے نا مکمل اور ادھورا میگا پرا جیکٹ فتح پور ٹراما سنٹر

Next Post
صبح پا کستان لیہ سوشل میڈیا لوکل نیوز بلیٹن 9 برسوں سے نا مکمل اور ادھورا میگا پرا جیکٹ فتح پور ٹراما سنٹر

صبح پا کستان لیہ سوشل میڈیا لوکل نیوز بلیٹن 9 برسوں سے نا مکمل اور ادھورا میگا پرا جیکٹ فتح پور ٹراما سنٹر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کابل: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سیکریٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ’’پاک افغان قیادت میں خوشگوار ماحول میں بات چیت‘‘ بعد ازاں وزیراعظم نے افغان صدر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی معاملات، انسداد دہشت گردی، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، منشیات کی پیداوار کے خاتمے، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افغان قیادت کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول پر اتفاق کیا۔ ’’پاکستان کا افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے کا اعلان‘‘ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر اشرف غنی سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ دینے اور افغان بر آمدات پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا جب کہ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پاک افغان تعلقات، افغانستان میں مفاہمتی عمل، مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ ’’وزیر اعظم کی افغانستان میں قیام امن کیلیے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش‘‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش اور مفاہمتی عمل سے متعلق افغان صدر کے ویژن کو سراہا۔ دونوں رہنماوٴں نے طالبان پر زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے وہ کسی تاخیر کے بغیر مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔ دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے ، وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی اور توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں شمن قندھار ریلوے لائن، پشاور کابل موٹر وے کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئے، دونوں رہنماوٴں نے چارملکی گیس پائپ لائن تاپی اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے کاسا ایک ہزار کی جلد تکمیل پر بھی زور دیا۔ ’’وزیراعظم کی گل بدین حکمت یار سے ملاقات‘‘ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور قونصلر معاملات پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کو پاکستان کے دورے کی دعوے بھی دی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے افغانستان کے مذہبی رہنماوٴں گل بدین حکمت یار، استاد محمد محقق، استاد کریم خلیلی اور پیر سید حامد گیلانی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.