• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ،میں نے ایک مجاہد سے نہیں ’’تحریک ‘‘ سے شادی کی ہے :مشعال ملک

webmaster by webmaster
اپریل 7, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
فریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ،میں نے ایک مجاہد سے نہیں ’’تحریک ‘‘ سے شادی کی ہے :مشعال ملک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہفریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،امریکہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنے والوں دہشتگرد قرار دے رہا ہے ،امریکی لابی بھارت کی زبان بول رہی ہے،کشمیریوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں،میں نے ایک مجاہد سے نہیں ’’تحریک ‘‘ سے شادی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز کشمیری لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور پروگرام’’ میٹ دی پریس‘‘ میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا، رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان سمیت سینئر صحافی شریک ہوئے۔ صدر کلب اعظم چوہدری نے مشعال ملک کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک قومی مسئلہ ہے ، بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کر رہاہے،صحافی برادری آزادی کشمیر کی تحریک میں نئے انداز میں شامل ہوکر شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ فریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،امریکہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنے والوں دہشتگرد قرار دے رہا ہے ،امریکی لابی بھارت کی زبان بول رہی ہے،کشمیریوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے،کشمیر کا آخری بچہ بھی آزادی کےلئے جدوجہد کرے گا،پاکستان میں ”فری کشمیر“ مہم کا آغاز کردیا ہے اب ہر پاکستان کشمیر کا سفیر بن جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں سکول و کالجز میں ایسا ہولناک اور وحشت ناک تشدد کرتا ہے کہ روح کانپ جاتی ہے ،مقبوضہ وادی میں تو قصائی کی دکانیں کھلی ہیں،کشمیر کی امیدیں پاکستان سے ہیں ۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ امریکہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ فریڈم فائٹر اور دہشت گرد ایک ہیں؟ فریڈم فائٹر اور دہشت گرد میں زمین آسمان کا فرق ہے ،یہ لوگوں کی لاشوں پر بزنس کرتے ہیں ان کو کشمیر میں دہشت گردی نظر نہیں آتی ؟ امریکہ اپنے اصولوں کے خلاف جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح تو بھگت سنگھ بھی دہشت گرد ہوا،ایک مجاہد سے شادی نہیں کی بلکہ میں نے تحریک سے شادی کی ہے، یاسین صاحب پر بھی بہت برا تشدد ہوا ہے ،والدہ نے کہا کہ جب تک آزادی کے لیے خواتین باہر نکلتی ہیں تو پھر آزادی ملتی ہے،ہماری کشمیر کی خواتین باہر بھی نکلتی ہیں کیونکہ ہمارے مرد شہید ہو چکے ہیں یا مسنگ ہیں،میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ ہیں ،ہر طبقے کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ،آپ سب لوگوں نے مل کر اپنی بہن کا ساتھ دینا ہے ،یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سی پیک خراب کرنا چاہتا ہے ،کشمیری قوم جو قربانیاں دے رہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کی آواز بنے ،دنیا میں مثال نہیں کہ بھارت اتنی بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمان کی کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ایک روزہ تاجدارختم نبوت کانفرنس جامع مسجدانوارحبیب محلہ بیلے والالیہ میں منعقد ہو گی ۔مولاناعبدالرشیدرضوی

Next Post

پاکستان اور افغانستان کا مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

Next Post
پاکستان اور افغانستان کا مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہفریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،امریکہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنے والوں دہشتگرد قرار دے رہا ہے ،امریکی لابی بھارت کی زبان بول رہی ہے،کشمیریوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں،میں نے ایک مجاہد سے نہیں ’’تحریک ‘‘ سے شادی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز کشمیری لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور پروگرام’’ میٹ دی پریس‘‘ میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا، رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان سمیت سینئر صحافی شریک ہوئے۔ صدر کلب اعظم چوہدری نے مشعال ملک کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک قومی مسئلہ ہے ، بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کر رہاہے،صحافی برادری آزادی کشمیر کی تحریک میں نئے انداز میں شامل ہوکر شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ فریڈم فائٹر اور دہشتگردوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،امریکہ آزادی کےلئے جدوجہد کرنے والوں دہشتگرد قرار دے رہا ہے ،امریکی لابی بھارت کی زبان بول رہی ہے،کشمیریوں کو کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے،کشمیر کا آخری بچہ بھی آزادی کےلئے جدوجہد کرے گا،پاکستان میں ”فری کشمیر“ مہم کا آغاز کردیا ہے اب ہر پاکستان کشمیر کا سفیر بن جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں سکول و کالجز میں ایسا ہولناک اور وحشت ناک تشدد کرتا ہے کہ روح کانپ جاتی ہے ،مقبوضہ وادی میں تو قصائی کی دکانیں کھلی ہیں،کشمیر کی امیدیں پاکستان سے ہیں ۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ امریکہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ فریڈم فائٹر اور دہشت گرد ایک ہیں؟ فریڈم فائٹر اور دہشت گرد میں زمین آسمان کا فرق ہے ،یہ لوگوں کی لاشوں پر بزنس کرتے ہیں ان کو کشمیر میں دہشت گردی نظر نہیں آتی ؟ امریکہ اپنے اصولوں کے خلاف جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح تو بھگت سنگھ بھی دہشت گرد ہوا،ایک مجاہد سے شادی نہیں کی بلکہ میں نے تحریک سے شادی کی ہے، یاسین صاحب پر بھی بہت برا تشدد ہوا ہے ،والدہ نے کہا کہ جب تک آزادی کے لیے خواتین باہر نکلتی ہیں تو پھر آزادی ملتی ہے،ہماری کشمیر کی خواتین باہر بھی نکلتی ہیں کیونکہ ہمارے مرد شہید ہو چکے ہیں یا مسنگ ہیں،میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ ہیں ،ہر طبقے کے لوگوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ،آپ سب لوگوں نے مل کر اپنی بہن کا ساتھ دینا ہے ،یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سی پیک خراب کرنا چاہتا ہے ،کشمیری قوم جو قربانیاں دے رہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کی آواز بنے ،دنیا میں مثال نہیں کہ بھارت اتنی بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر اعظم چوہدری نے معزز مہمان کی کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.