چوک اعظم( صبح پا کستان ) وقت کی قدر کرنے والی قومیں ترقی یافتہ کہلاتی ہیں ۔پری فرسٹ ایئرکلاسز نوجوانوں کے معیارِ تعلیم کو بلند کرنے میں اہم ثابت ہوں گی ۔اِن خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین بھٹی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چوک اعظم میں ’’پری فرسٹ ایئر کلاسز ‘‘ کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ میٹرک کے بعد طلباء جب ہائیر ایجوکیشن کے لیے کالجز میں آتے ہیں تو انہیں تین چیزوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔یہاں چونکہ فریڈم زیادہ ہوتی ہے اور معیارِ تعلیم بھی زیادہ لِہٰذا دونوں کو برابر کرنے کے لیے طلبائکی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے مستقبل کے لیے اس بات کا تعین کرلیں کہ کلاسز میں آنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سسٹم کو رضاکارانہ طور پر شروع کیا گیا تھا جس کا رسپانس یہ ہے کہ اب حکومت نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سیشنز طلباء کے لیے پہلا قد م ہیں ۔ہائیر ایجوکیشن نہ صرف آپ کے معیارِ تعلیم کو بلکہ معیارِ زندگی کو بھی بلند کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وقت کو ضائع کیے بغیر مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے ۔
تقریب سے سابق پرنسپل راؤ محمد افضل ،پرنسپل شکیل اختر قریشی ،اور آرگنائزر تقریب پروفیسر مشتاق زاہد نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیہ پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ،پروفیسر غلام یٰسین ،پروفیسر اسحاق اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔
بعد ازاں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین بھٹی نے فزکس سائینس لیب کا بھی افتتاح کیا ۔