حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں ،عدلیہ اپنا کام کرے اورسیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دے۔ان کا کہناتھا کہ آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ ڈاکٹرائن سیکیورٹی کے حوالے سے ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے،اگرسیاستدان ناکام ہیں توعوام ووٹ کے ذریعے نکال سکتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ملک میں نظریاتی سیاست کیلئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے،نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہونگے،پیپلزپارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کیخلاف کام کررہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ن لیگ پاناماسے بچنے کیلئے راہ فرار چاہتی ہے، وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے،وزیراعظم جانتے ہیں ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوارکوووٹ نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹ رقم کی وجہ سے نہیں،ان کا امیدوار اچھا نہیں تھا اس لیے نہیں ملا۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کوطاقتوربناناچاہتی ہے،الیکشن کمیشن کو مضبوط کیا جائے تاکہ وہ اپنا سٹاف رکھ سکے، انہوں نے کہا کہ تین بار منتخب وزیراعظم 6 بار پارلیمنٹ میں گئے