ڈیرہ غازیخان (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود عوام کی خدمت کی ۔ترقی اور خوشحالی حکومت پر عوام کے اعتماد سے آتی ہے۔ جو آدمی ملک کی خدمت کرے اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔
ناردرن بائی پاس اور راکھی گاج بواتا سیکشن کی کشادگی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے متعدد ترقیاتی پروگرام مکمل کئے ہ جن میں شاہراہوں ، سکولوں ، ہسپتالوں کی تعمیر اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ مخالفین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔
اپنے خطاب میں مخالفین پرکڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم بولے کہ جو آدمی ملک کے مسائل حل کرے اسے ہٹادیاجاتاہے۔ ہم نے مخالفین کے پتھر کا جواب پھولوں سے دیا،عدالتی فیصلے پر تو اپیل بھی ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔آصف زرداری نے جوکچھ پاکستان کے ساتھ کیا سب جانتے ہیں، ہمیں جس نے پتھر مارا اس کا جواب پھول سے دیا۔سینیٹرز حلف لیں کہ ہم نے کسی ایم پی اے کو نہیں خریدا۔
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کل جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈیرہ غازی خان سے ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی ۔ترقی اور خوشحالی حکومت پر عوام کے اعتماد سے آتی ہے۔ن لیگ لیگ کی حکومت کی کارکردگی مثالی ہے اور ہرکوئی اس بارے میں جانتا ہے ۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بالاخر فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے اور یہ ان پر ہی منحصر ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کس کو ووٹ دیں گے ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان ہوائی اڈے کو سابق صدر فاروق احمدخان لغاری کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔