• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔قبائلی علاقوں میں سولر پینل اور فراہمی آب کے 468منصوبوں کی منظوری

webmaster by webmaster
مارچ 29, 2018
in Local News
0
ڈیرہ غازیخان ۔قبائلی علاقوں میں سولر پینل اور فراہمی آب کے 468منصوبوں کی منظوری

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں سولر پینل اور فراہمی آب کے 468منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر دو کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی . منصوبوں کی منظوری پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید کی زیر صدارت ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے اجلاس میں دی گئی . اجلا س میں بتایا گیا کہ دونوں اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 50,50واٹ کے 424سولر پینل دیئے جائیں گے جن پر 28لاکھ 65ہزار روپے خرچ ہوں گے . اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی ، آبپاشی ، کنویں ، حفاظتی دیوار کے 24منصوبے شرو ع کیے جائیں گے . جن پر ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہو ں گے . طاہر خورشید نے کہاکہ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہاہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات عوام کی دسترس میں ہیں . انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے قبائلی علاقے سولر پینل کی وجہ سے روشن ہو چکے ہیں مختلف شعبوں میں مقامی افراد کو تربیت دی گئی ہے . پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ پانچ سال کے دوران قبائلی علاقوں میں تین ارب 69کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے گئے جن میں 111کلو میٹر نو پختہ سڑکیں تعمیر کی گئیں 118.5کلو میٹر سات نئی سڑکوں پر کام جاری ہے اور دو تجویز کردہ سڑکوں میں سے کھرڑ بزدار تا ہنگلوں کچھ(بیرگھنو) کی منظوری دے دی گئی ہے . دونوں اضلاع کے قبائلیوں کو 50,50واٹ کے 18932سولر پینل دیئے گئے ہیں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی کی 148، آبپاشی کی 190، سولر ٹیوب ویل کی 21، تحفظ اراضیات کی 40، جیپ ایبل ٹریک کی 12سمیت
411سکیموں میں سے 276مکمل کر لی گئی ہیں . متبادل انرجی پروگرام کے تحت 916منصوبوں میں سولر پینل فراہم کی گئے ہیں 13ہیلتھ مراکز ، 13ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ اور بی ایم پی کو 63سولر پینل فراہم کیے گئے ہیں . فنی تربیت پروگرام کے تحت 197خواتین سمیت ایک ہزار افراد کو تربیت دی گئی اجلا س میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی ، ایکسیئن اشفاق الرحمن ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ، امجد حسین ، قادر بخش ،مہر عابد حسین ، نذیر احمد ، غلام محمد ، محمد یوسف ، موج علی ، مرزا عابد ، منیر احمد ، سید ہدایت اللہ ، عبدالباسط ، یاسر بھٹی او ردیگر افسران موجود تھے .

Tags: DG khan news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 5مئی سے شروع ہو ں گے

Next Post

چوک اعظم ۔عوام نے رفاقت گیلانی کے حق میں ابھی سے فیصلہ دے دیا ہے ۔ ذیشان اِلٰہی بودلہ

Next Post

چوک اعظم ۔عوام نے رفاقت گیلانی کے حق میں ابھی سے فیصلہ دے دیا ہے ۔ ذیشان اِلٰہی بودلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان او رراجن پو راضلاع کے قبائلی علاقوں میں سولر پینل اور فراہمی آب کے 468منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر دو کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی . منصوبوں کی منظوری پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید کی زیر صدارت ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے اجلاس میں دی گئی . اجلا س میں بتایا گیا کہ دونوں اضلاع کے قبائلی علاقوں میں 50,50واٹ کے 424سولر پینل دیئے جائیں گے جن پر 28لاکھ 65ہزار روپے خرچ ہوں گے . اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی ، آبپاشی ، کنویں ، حفاظتی دیوار کے 24منصوبے شرو ع کیے جائیں گے . جن پر ایک کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہو ں گے . طاہر خورشید نے کہاکہ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہاہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات عوام کی دسترس میں ہیں . انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے قبائلی علاقے سولر پینل کی وجہ سے روشن ہو چکے ہیں مختلف شعبوں میں مقامی افراد کو تربیت دی گئی ہے . پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ پانچ سال کے دوران قبائلی علاقوں میں تین ارب 69کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے گئے جن میں 111کلو میٹر نو پختہ سڑکیں تعمیر کی گئیں 118.5کلو میٹر سات نئی سڑکوں پر کام جاری ہے اور دو تجویز کردہ سڑکوں میں سے کھرڑ بزدار تا ہنگلوں کچھ(بیرگھنو) کی منظوری دے دی گئی ہے . دونوں اضلاع کے قبائلیوں کو 50,50واٹ کے 18932سولر پینل دیئے گئے ہیں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پینے کے پانی کی 148، آبپاشی کی 190، سولر ٹیوب ویل کی 21، تحفظ اراضیات کی 40، جیپ ایبل ٹریک کی 12سمیت 411سکیموں میں سے 276مکمل کر لی گئی ہیں . متبادل انرجی پروگرام کے تحت 916منصوبوں میں سولر پینل فراہم کی گئے ہیں 13ہیلتھ مراکز ، 13ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ اور بی ایم پی کو 63سولر پینل فراہم کیے گئے ہیں . فنی تربیت پروگرام کے تحت 197خواتین سمیت ایک ہزار افراد کو تربیت دی گئی اجلا س میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سرانی ، ایکسیئن اشفاق الرحمن ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتاب احمد ، امجد حسین ، قادر بخش ،مہر عابد حسین ، نذیر احمد ، غلام محمد ، محمد یوسف ، موج علی ، مرزا عابد ، منیر احمد ، سید ہدایت اللہ ، عبدالباسط ، یاسر بھٹی او ردیگر افسران موجود تھے .
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.