اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے اور اس کے ہاتھ صاف ہیں۔ نواز شریف کو سزا ہوئی تو وہ جیل سے لیڈ کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے مل کر اسے مستحکم کریں، مسلم لیگ ن کوئی این آر او ٹائپ چیز نہیں کررہی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہاں پر امن صرف فریقین کی کوششوں سے آسکتا ہے، ہمارے افغان حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعلقات ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا میں روایتی سفارتکاری کا طریقہ ختم ہوچکا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے امریکی نائب صدر سے غیر رسمی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وہ باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق نہیں جانتے، سینیٹ الیکشن میں پی پی کا رویہ غیر جمہوری رہا، جبکہ عبوری حکومت کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق آئین میں طے ہوچکاہے۔
source