چوک اعظم( صبح پا کستان) ملک بھر کی طرح گورنمٹ ڈگری کالج برائے خواتین چوک اعظم میں بھی 23 مارچ کے سلسلہ میں تقریب ہوئی جس میں طالبات اور پرنسپل نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1940 میں قراداد پاکستان کو اکثریت رائے سے منظور کیا گیا اس عظیم دن کو ہم ہر سال کالجز ،سکولوں، اور دیگر مقامات پرخوشی سے مناتے ہیں کیوں کہ23 مارچ یوم تجدید عہدوفاکا دن ہے پرنسپل ساجدہ شبیر قریشی ہمارے قائد محمد علی جناح، علامہ اقبال اور ان کے ساتھیوں نے دن رات کرکے ہمارا پیار اسلامی جہموری ملک پاکستان حاصل کرکے ہمیں ازادی دلائی جس کی وجہ سے آج ہم اپنے اس ملک آزاد زندگی گزار رہے ہیں تقریب سے نازیہ کنول ،فرزانہ کوثر، آمنہ بی بی، ودیگر نے بھی خطاب کیاآخر میں قومی ترانہ کے پڑھا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے