• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔پرامن پاکستان قائد کا خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

webmaster by webmaster
مارچ 23, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔پرامن پاکستان قائد کا خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

لیہ: (صبح پا کستان )ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی پی ایس گرلز ونگ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی آر امجد سعید سرگانہ ،اے ڈی سی جی محبوب احمد ،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی،ائے سی لیہ عابد کلیار،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری اور طاہرہ ذوالفقار،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،احسن فرید،توکل حسین،غلام یاسین چشتی ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین ،مہر ریاض ،یونس میرانی،پرنسپلز شرافت علی بسرا،چوہدری ندیم نذیر،کونسلر ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ ،سرکاری افسران،اساتذہ کرام ،طلبہ وطالبات ،میڈیانمائندہ گان، معززین شہرکی بڑی تعداد موجو دتھی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور چیئرمین ایم سی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ،ڈی پی ایس بوائز اور گرلزونگ کے طلبہ نے ملی نغمے ،علاقائی و ثقافتی ٹیبلوزاورتقاریر کرکے حاضرین سے خواب دادسمیٹی۔ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا مقصد اسلامی تشخص اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ہے ۔پرامن پاکستان قائد کا خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے رویے ملک کو کھوکھلاکرنے کا موجب بنتے ہیں لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ ہم برداشت ،محبت ،بھائی چارے اور امن کے پیامبربنیں اور وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور اس عہد کو نبھانے کے لیے ہمارے قول وفعل میں تضاد کی کوئی گنجائش نہیں ۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دے کر ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں امن کا گہوارہ بنائیں ۔تقریب سے ڈی ڈی او تعلیم توکل حسین اور پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں امن و سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے دعاکی گئی ۔پنڈال کو خوب صورت جھنڈیوں اور یادگاری بینرز سے سجایا گیا تھا۔اسی طرح یوم پاکستان کے حوالے سے چوک اعظم ،فتح پور ،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں تقریبات منعقدہوئیں جہاں چیئرمین ،اسسٹنٹ کمشنرز نے پرچم کشائی کی کیک کاٹے گئے اور تعلیمی اداروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے طالب علموں نے ملی نغمے ،تقاریر و ٹیبلوپیش کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور قیدیوں میں مٹھائی و پھل تقسیم کیے۔اس موقع پر سپریڈینڈنٹ ملک فیروز کلیار،ممبرضلع کونسل نصیر حسین بھٹہ ودیگر موجود تھے۔جیل آمد پر جیل گارد کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو سلامی پیش کی۔

یوم پا کستان کے مو قع پرضلع کونسل ہال میں بحی تقریب منعقد ہو ئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کہا کہ قرارداد پاکستان کا ثمر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں آزاد اور خود مختار وطن کے طور پر حاصل ہواجس کی حفاظت اس تجدید عہدکے ساتھ کریں کہ اپنے معاشرے کو محب وطن اور فلاحی بنا کر ملک کو مضبوط تراور ترقی یافتہ بنائیں گے۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ،ممبرضلع کونسل ملک یونس کنجال،پرنسپل آصف خان درانی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ یہ تجدید عزم کریں کہ قرارداد پاکستان کی روح کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے پاکستان کو قائد کے خواب کے مطابق ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔تقریب میں چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،ممبران ضلع کونسل ،معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریب میں طالب علموں نے ملی نغمے ،ٹیبلوخاکے اور تقاریر پیش کیں۔ چوک اعظم ، کروڑ سمت ضلع بھر میں یوم پا کستان انتہائی جوش و جذ بہ سے منایا جا رہا ہے ۔

Previous Post

ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہوگا۔ صدر ممنون حسین

Next Post

ڈیرہ غازیخان .ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کی گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں منعقد ہوئی

Next Post

ڈیرہ غازیخان .ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان کی گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں منعقد ہوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ: (صبح پا کستان )ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی پی ایس گرلز ونگ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد تھے۔اس موقع پر اے ڈی سی آر امجد سعید سرگانہ ،اے ڈی سی جی محبوب احمد ،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی،ائے سی لیہ عابد کلیار،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری اور طاہرہ ذوالفقار،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،احسن فرید،توکل حسین،غلام یاسین چشتی ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین ،مہر ریاض ،یونس میرانی،پرنسپلز شرافت علی بسرا،چوہدری ندیم نذیر،کونسلر ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ ،سرکاری افسران،اساتذہ کرام ،طلبہ وطالبات ،میڈیانمائندہ گان، معززین شہرکی بڑی تعداد موجو دتھی۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور چیئرمین ایم سی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن ،ڈی پی ایس بوائز اور گرلزونگ کے طلبہ نے ملی نغمے ،علاقائی و ثقافتی ٹیبلوزاورتقاریر کرکے حاضرین سے خواب دادسمیٹی۔ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا مقصد اسلامی تشخص اور جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ہے ۔پرامن پاکستان قائد کا خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے رویے ملک کو کھوکھلاکرنے کا موجب بنتے ہیں لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ ہم برداشت ،محبت ،بھائی چارے اور امن کے پیامبربنیں اور وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور اس عہد کو نبھانے کے لیے ہمارے قول وفعل میں تضاد کی کوئی گنجائش نہیں ۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دے کر ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو اقوام عالم میں امن کا گہوارہ بنائیں ۔تقریب سے ڈی ڈی او تعلیم توکل حسین اور پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں امن و سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے دعاکی گئی ۔پنڈال کو خوب صورت جھنڈیوں اور یادگاری بینرز سے سجایا گیا تھا۔اسی طرح یوم پاکستان کے حوالے سے چوک اعظم ،فتح پور ،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں تقریبات منعقدہوئیں جہاں چیئرمین ،اسسٹنٹ کمشنرز نے پرچم کشائی کی کیک کاٹے گئے اور تعلیمی اداروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے طالب علموں نے ملی نغمے ،تقاریر و ٹیبلوپیش کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور قیدیوں میں مٹھائی و پھل تقسیم کیے۔اس موقع پر سپریڈینڈنٹ ملک فیروز کلیار،ممبرضلع کونسل نصیر حسین بھٹہ ودیگر موجود تھے۔جیل آمد پر جیل گارد کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو سلامی پیش کی۔ یوم پا کستان کے مو قع پرضلع کونسل ہال میں بحی تقریب منعقد ہو ئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کہا کہ قرارداد پاکستان کا ثمر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں آزاد اور خود مختار وطن کے طور پر حاصل ہواجس کی حفاظت اس تجدید عہدکے ساتھ کریں کہ اپنے معاشرے کو محب وطن اور فلاحی بنا کر ملک کو مضبوط تراور ترقی یافتہ بنائیں گے۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ،ممبرضلع کونسل ملک یونس کنجال،پرنسپل آصف خان درانی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ یہ تجدید عزم کریں کہ قرارداد پاکستان کی روح کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے پاکستان کو قائد کے خواب کے مطابق ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔تقریب میں چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،ممبران ضلع کونسل ،معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریب میں طالب علموں نے ملی نغمے ،ٹیبلوخاکے اور تقاریر پیش کیں۔ چوک اعظم ، کروڑ سمت ضلع بھر میں یوم پا کستان انتہائی جوش و جذ بہ سے منایا جا رہا ہے ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.