• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آج قوم ’’ یوم پاکستان ‘‘ قومی جذبے اور شایان شان طریقے سے منا رہی ہے

webmaster by webmaster
مارچ 23, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
آج قوم ’’ یوم پاکستان ‘‘ قومی جذبے اور شایان شان طریقے سے منا رہی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں یوم پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،آج ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی،اسلام آباد میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا جائے گا ،دوسری طرف 23مارچ کا آغاز ہوتے ہی لاہور ،کراچی ،اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے لیے اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی جبکہ موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہنے کا امکان ہے۔ پریڈ میں سری لنکا کے صدر خصوصی شرکت کریں گے۔یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ تمام ڈویڑنل اورضلعی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقاریب کے دوران قومی پرچم لہرائے جائیں گے جب کہ تحریک آزادی کے رہنماؤں کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔
اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئر کور، ناردرن لائٹ انفنٹری، آزاد کشمیر رجمنٹ اور اسپیشل سروسز گروپ حصہ لیں گے۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے شاہین فضائی مظاہرہ کریں گے۔ ملکی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کو فل ڈریس ریہرسل کی گئی، جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا جب کہ پریڈ کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پریڈ کے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
پریڈ کے دوران شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائیگا۔ انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا۔ مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کرنے والوں کو خصوصی پاسز دیئے گئے ہیں۔ پریڈ کے دوران علاقے میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف رات 12 بجے 23 مارچ کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں مینار پاکستان پر اور کراچی میں بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔
source

Previous Post

لغاری سیاست کے وارث ؟ خضرکلاسرا

Next Post

لیہ ۔یوم پا کستان کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقد ہو گی

Next Post
ادارہ صبح پا کستان کی جانب سے یوم پا کستان کی خو شیاں مبارک ہوں

لیہ ۔یوم پا کستان کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقد ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں یوم پاکستان کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،آج ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی،اسلام آباد میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا جائے گا ،دوسری طرف 23مارچ کا آغاز ہوتے ہی لاہور ،کراچی ،اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔ نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے لیے اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی جبکہ موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہنے کا امکان ہے۔ پریڈ میں سری لنکا کے صدر خصوصی شرکت کریں گے۔یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ تمام ڈویڑنل اورضلعی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقاریب کے دوران قومی پرچم لہرائے جائیں گے جب کہ تحریک آزادی کے رہنماؤں کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئر کور، ناردرن لائٹ انفنٹری، آزاد کشمیر رجمنٹ اور اسپیشل سروسز گروپ حصہ لیں گے۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے شاہین فضائی مظاہرہ کریں گے۔ ملکی ثقافت کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ کو فل ڈریس ریہرسل کی گئی، جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا جب کہ پریڈ کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پریڈ کے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ پریڈ کے دوران شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائیگا۔ انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا۔ مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کرنے والوں کو خصوصی پاسز دیئے گئے ہیں۔ پریڈ کے دوران علاقے میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف رات 12 بجے 23 مارچ کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں مینار پاکستان پر اور کراچی میں بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔ source
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.