ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے 17مارچ کو چوٹی کے متوقع دورہ کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . پنڈال، پارکنگ ، سکیورٹی اور دیگر آلات نصب کر دیئے گئے ہیں . فل ڈریس ریہرسل کی تیاری کر لی گئی ہے . ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمدابراہیم جنید نے دیگر افسران کے ساتھ موقع پر موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، میاں مظہر اقبال مہار ، مہر عزیز الرحمن سمرا ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، سی ای اوز او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے .