لیہ(صبح پا کستان)موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے سابق ایم پی اے صفدر بھٹی کی گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور سمیت زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سابق ایم پی اے رائے صفدر عباس بھٹی کی گاڑی اس وقت حادثہ کا شکار ہو گئی جب وہ لیہ سے واپس اپنے گھرکاظمی چوک جار رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مدینہ چوک پر گاڑی الٹ گئی جس سے سابق ایم پی اے صفدر عباس بھٹی، ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









