• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ کے حنیف چو ہدری سے آواران کے عبد القدوس بزنجو تک تحریر ۔ انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جنوری 17, 2018
in First Page, کالم
0
لیہ کے حنیف چو ہدری سے آواران کے عبد القدوس بزنجو تک  تحریر ۔ انجم صحرائی

لیہ کے حنیف چو ہدری سے اآواران کے عبد القدوس بزنجو تک 
تحریر ۔ انجم صحرائی

عدم اعتماد کی تحریک کو کسی طور بھی غیر آ ئینی عمل قرار نہیں دیا جا سکتا ، منتخب عوامی نما ئندگان کا حق ہے کہ ان کی اکثریت جب چا ہے ان ہاؤس تبد یلی لے آ ئے اور جسے چا ہے اس کے سر پر اقتدار کا ہما لا بٹھا ئے ، سو یہی بلو چستان میں ہوا ایک ہی رات میں کا یا پلٹ گئی اور ایوان کے معزز ار کان نے مسلم لیگ ن کے ثنا ء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہو ئے مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر آ واران سے منتخب ہو نے والے عبد القدوس بزنجو کو وزارت اعلی کے منصب کا اہل بنا دیا ، لطف کی بات یہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں مسلم لیگ ن اور اس کی حلیف جما عتوں کے ممبران کی ایک بڑی تعداد شا مل تھی ، اب صرف اپنے حلقہ سے پانچ سو وو ٹوں سے منتخب ہو نے والے ممبر کو وزیر اعلی منتخب کر نا کسی کی سا زش قرار دینا کھسیانی بلی کھمبا نو چے ہی کہا جا سکتا ہے ۔ اگر اپنے گھر کے مکینوں کو مطمئن رکھا ہوتا تو سازش کی یہ بیل کبھی منڈ یر نہ چڑ ھتی ۔
خیر ۔۔ مجھے تو بلو چستان میں بھا ئی عبد القدوس بزنجو کے وزیر اعلی بننے سے ضلع کو نسل لیہ کے دو سرے چیئرمین حنیف چو ہدری یاد آ گئے ، یہ تین عشروں قبل کا واقعہ ہے ضلع کو نسل کے ہو نے الیکشن میں منتخب ممبران ھسب روائت دو گروپوں میں تقسیم تھے ایک سواگ اور جکھڑ گروپ اور دوسرا تھند اور سیہڑ گروپ ، چیئرمین کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو چکا تھا اور دو نوں گر پوں نے اپنے اپنے ممبران کو اپنا اپنا مہمان بنا یا ہوا تھا ، نمبرز کی گیم میں تھند گروپ کی کا میابی یقینی تھی تھند گروپ کو سواگ گروپ سے ایک ووٹ کی بر تری حا صل تھی ، ایسے میں تھند گروپ انتہائی مطمئن اور سواگ گروپ انتہائی پریشان ۔۔۔ مگر سواگ گروپ کے تھنک ٹینک کو یہ گوارا نہیں تھا کہ انتخاب کے عمل میں بندوں کے تو لنے میں تھند گروپ بازی لے جائے ، سو رات گئے ایک فیصلہ ہوا کہ کیوں تھند گروپ کے کسی ممبر کو چیئرمین شپ آ فر کی جا ئے ، سوال یہ تھا کہ کسے ؟ انتہائی سوچ بچار کے بعد قر عہ فال فتح پور سے منتخب ہو نے والے ممبر ضلع کو نسل حنیف چو ہدری کا نصیب بنا ۔
اب سب سے مشکل سوال اور کام یہ تھا کہ یہ آ فر حنیف چو ہدری کو کیسے پہنچا ئی جائے اور اسے تھند گروپ کی میز با نی سے کیسے نکا لا جائے ۔ اس بھلے اور بڑے کام کی ذ مہ داری سواگ گروپ کے دو نو جوان ممبران نے اپنے ذمہ لی ۔۔
رات گئے جب تھند گروپ کیمپ کے سارے ممبران سو گئے تھے صاحبزادہ گروپ کے ان شیروں نے نہ معلوم کیسے کیمپ تک رسائی حاصل کرتے ہو ئے دنیا و ما فیہا سے بے خبر سوتے ہوئے حنیف چو ہدری کو جگایا اور سر گو شیوں میں سواگ گروپ کی طرف سے چیئرمین بنائے جانے کی نو ید سنا تے ہو ئے اپنے ساتھ چلنے کو کہا ۔۔ اور یوں حنیف چو ہدری تھند گروپ چھوڑ کر سواگ گروپ سے جا ملے ۔۔
اگلے دن الیکشن تھا اور ضلع کو نسل میں پو لنگ ہو نا تھی ہم بھی وہاں مو جود تھے سواگ گروپ کے قائد صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اپنے گروپ ممبران کے ساتھ ضلع کو نسل پہنچے صاف نظر آ رہا تھا کہ تھند گروپ اپنی عددی اکثریت کھو چکا ہے ضلع کو نسل کا اجلاس ہوا اور شو آف ینڈ کے ذر یعے صاحبزادہ گروپ کے حنیف چو ہدری چیئر مین ضلع کو نسل لیہ منتخب ہو گئے
لیہ حنیف چو ہدری سے آواران کے عبد القدوس بز نجو کے انتخاب میں مما ثلت سے ہمیں یقین آ جا نا چا ہئے کہ ہمار ی ملکی سیاسی بساط میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ فرد واحد چیئرمین ضلع کو نسل سے وزیر اعلی تک منتخب ہو سکتا ہے کہ ہماری سیاست نظریات کی بجائے مفادات کے گرد گھو متی ہے اور جب مفادات ہی مد نظر ہوں تو یہ انہو نے ایسے واقعات ہو تے ہی رہتے ہیں
اسے کہتے ہیں بقول محسن بھو پالی
نیرنگی سیاست دوراں تو دیکھئے
منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

لیہ ۔ ڈی پی او کا رات 11بجے تھانہ کوٹ سلطان کا اچانک معائنہ

Next Post

سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج ہوگا

Next Post
سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج ہوگا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ کے حنیف چو ہدری سے اآواران کے عبد القدوس بزنجو تک  تحریر ۔ انجم صحرائی

عدم اعتماد کی تحریک کو کسی طور بھی غیر آ ئینی عمل قرار نہیں دیا جا سکتا ، منتخب عوامی نما ئندگان کا حق ہے کہ ان کی اکثریت جب چا ہے ان ہاؤس تبد یلی لے آ ئے اور جسے چا ہے اس کے سر پر اقتدار کا ہما لا بٹھا ئے ، سو یہی بلو چستان میں ہوا ایک ہی رات میں کا یا پلٹ گئی اور ایوان کے معزز ار کان نے مسلم لیگ ن کے ثنا ء اللہ زہری کے خلاف عدم اعتماد کرتے ہو ئے مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر آ واران سے منتخب ہو نے والے عبد القدوس بزنجو کو وزارت اعلی کے منصب کا اہل بنا دیا ، لطف کی بات یہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں مسلم لیگ ن اور اس کی حلیف جما عتوں کے ممبران کی ایک بڑی تعداد شا مل تھی ، اب صرف اپنے حلقہ سے پانچ سو وو ٹوں سے منتخب ہو نے والے ممبر کو وزیر اعلی منتخب کر نا کسی کی سا زش قرار دینا کھسیانی بلی کھمبا نو چے ہی کہا جا سکتا ہے ۔ اگر اپنے گھر کے مکینوں کو مطمئن رکھا ہوتا تو سازش کی یہ بیل کبھی منڈ یر نہ چڑ ھتی ۔ خیر ۔۔ مجھے تو بلو چستان میں بھا ئی عبد القدوس بزنجو کے وزیر اعلی بننے سے ضلع کو نسل لیہ کے دو سرے چیئرمین حنیف چو ہدری یاد آ گئے ، یہ تین عشروں قبل کا واقعہ ہے ضلع کو نسل کے ہو نے الیکشن میں منتخب ممبران ھسب روائت دو گروپوں میں تقسیم تھے ایک سواگ اور جکھڑ گروپ اور دوسرا تھند اور سیہڑ گروپ ، چیئرمین کے انتخاب کا شیڈول جاری ہو چکا تھا اور دو نوں گر پوں نے اپنے اپنے ممبران کو اپنا اپنا مہمان بنا یا ہوا تھا ، نمبرز کی گیم میں تھند گروپ کی کا میابی یقینی تھی تھند گروپ کو سواگ گروپ سے ایک ووٹ کی بر تری حا صل تھی ، ایسے میں تھند گروپ انتہائی مطمئن اور سواگ گروپ انتہائی پریشان ۔۔۔ مگر سواگ گروپ کے تھنک ٹینک کو یہ گوارا نہیں تھا کہ انتخاب کے عمل میں بندوں کے تو لنے میں تھند گروپ بازی لے جائے ، سو رات گئے ایک فیصلہ ہوا کہ کیوں تھند گروپ کے کسی ممبر کو چیئرمین شپ آ فر کی جا ئے ، سوال یہ تھا کہ کسے ؟ انتہائی سوچ بچار کے بعد قر عہ فال فتح پور سے منتخب ہو نے والے ممبر ضلع کو نسل حنیف چو ہدری کا نصیب بنا ۔ اب سب سے مشکل سوال اور کام یہ تھا کہ یہ آ فر حنیف چو ہدری کو کیسے پہنچا ئی جائے اور اسے تھند گروپ کی میز با نی سے کیسے نکا لا جائے ۔ اس بھلے اور بڑے کام کی ذ مہ داری سواگ گروپ کے دو نو جوان ممبران نے اپنے ذمہ لی ۔۔ رات گئے جب تھند گروپ کیمپ کے سارے ممبران سو گئے تھے صاحبزادہ گروپ کے ان شیروں نے نہ معلوم کیسے کیمپ تک رسائی حاصل کرتے ہو ئے دنیا و ما فیہا سے بے خبر سوتے ہوئے حنیف چو ہدری کو جگایا اور سر گو شیوں میں سواگ گروپ کی طرف سے چیئرمین بنائے جانے کی نو ید سنا تے ہو ئے اپنے ساتھ چلنے کو کہا ۔۔ اور یوں حنیف چو ہدری تھند گروپ چھوڑ کر سواگ گروپ سے جا ملے ۔۔ اگلے دن الیکشن تھا اور ضلع کو نسل میں پو لنگ ہو نا تھی ہم بھی وہاں مو جود تھے سواگ گروپ کے قائد صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اپنے گروپ ممبران کے ساتھ ضلع کو نسل پہنچے صاف نظر آ رہا تھا کہ تھند گروپ اپنی عددی اکثریت کھو چکا ہے ضلع کو نسل کا اجلاس ہوا اور شو آف ینڈ کے ذر یعے صاحبزادہ گروپ کے حنیف چو ہدری چیئر مین ضلع کو نسل لیہ منتخب ہو گئے لیہ حنیف چو ہدری سے آواران کے عبد القدوس بز نجو کے انتخاب میں مما ثلت سے ہمیں یقین آ جا نا چا ہئے کہ ہمار ی ملکی سیاسی بساط میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ فرد واحد چیئرمین ضلع کو نسل سے وزیر اعلی تک منتخب ہو سکتا ہے کہ ہماری سیاست نظریات کی بجائے مفادات کے گرد گھو متی ہے اور جب مفادات ہی مد نظر ہوں تو یہ انہو نے ایسے واقعات ہو تے ہی رہتے ہیں اسے کہتے ہیں بقول محسن بھو پالی نیرنگی سیاست دوراں تو دیکھئے منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.