دھوری اڈہ (صبح پا کستان)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں محکمہ صحت لیہ نے بھی مختلف سکولوں میں پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ صحت میں کیئے جانے والے اقدامات کاتعارف اورعوام میں صحت اورصفائی سے متعلق شعوراجاگرکرنا تھا اسی سلسلہ میں محمدجاویدمیلوانہ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزررورل ہیلتھ سنٹر ہرہان نے مختلف سکولوں میں صحت اور صفائی کے موضوع پر سکول کے طلباٗ اور طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کا اہتمام کرایا جس کا مقصد بچوں میں صحت اور صفائی کے متعلق آگاہی دیناتھی میڈیم سلمیٰ کوثرہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلزہائی سکول چکنمبر434/TDAدھوری اڈہ اور چوہدری محمدسرورسینئرہیڈماسٹرگورنمنٹ بوائزہائی سکول عبداللہ والہ نے تقریری مقابلے میں دلچسپی لیتے ہوئے بھرپوراقدامات کیئے اور محکمہ صحت کے اس پروگرام کوسہراتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کوخراج عقیدت پیش کیا بعدازاں ڈاکٹرسلمان یوسف میڈیکل آفسرڈاکٹرانیلہ ستار ڈینٹل سرجن نے بھی طلباٗ اور طالبات کو صحت اور صفائی بارے میں لیکچردیا