اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈومورکادورگزرگیاامریکاکوحقیقت پسندانہ طرزعمل اختیارکرناہوگا،افغانستان کےلیے پاکستان کی قربانیاں سب کے سا منے ہیں افغان سرزمین کودہشت گردی کےلیے استعمال کیاجاتارہا، امریکاکوالزام تراشی کے بجائے ا پنے کردارپروضاحت دیناپڑے گی۔
نجی چینل ”دنیانیوز “سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع کادورہ پاکستان امن سے متعلق اہم ہے 16 سال سے ا مریکی فوج افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکی امریکابتائے کہ اس کی پالیسیوں سے د ہشت گردی میں کمی آئی یااضافہ ہوا؟ افغانستان میں طالبان ہی نہیں،داعش بھی وجودمیں آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کےلیے خطے کے مفادمیں اقدامات کیے، ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ افغانستان میں بدامنی رہی توخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے و اقعات نے ا فغان انتظامیہ کوہلاکر رکھ دیا ہے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/04-Dec-2017/689236