• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں شدید دھند، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

webmaster by webmaster
نومبر 10, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
لیہ سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں شدید دھند، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقے آج (جمعہ کو) بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں پھیلی ہوئی سموگ کے باعث شہریوں میں گلے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں آج بھی شدید دھند اور سموگ پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات پر حادثات پیش آئے ہیں۔ لاہور میں قینچی فلائی اوور پر قصور جانے والا مزدا الٹ گیا جس کی وجہ سے کچھ لوگ معمولی زخمی ہوئے، مزدا الٹنے کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک شدید جام ہوگیا اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کیلئے شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند رکھا گیا تاہم دھند کی شدت میں کمی کے بعد ساڑھے 9 بجے موٹروے کو ٹریفک کیلئے کانوائے کی صورت میں کھول دیا گیا، گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے اکثر علاقوں میں بھی دھند کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ایئر پورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے اور اکثر فلائٹس کئی کئی گھنٹے سے اڑان کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں بھی انتہائی آہستہ رفتاری کے ساتھ کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج (جمعہ کو) سب سے زیادہ سردی سکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/environment/10-Nov-2017/675617

Tags: National News
Previous Post

آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک نام ، منشور اور نشان کے تحت الیکشن لڑیں گے, فاروق ستاراور مصطفیٰ کمال نے بڑا اعلان کردیا

Next Post

ملتان۔ میئر سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ،جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے مسائل کے حوالے سے بات کروں گا ۔مئر چوہدری نوید الحق آرائیں

Next Post
ملتان۔ میئر سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن  کے وفد کی ملاقات ،جلد وزیراعلیٰ پنجاب  سے ملاقات میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن  کے مسائل کے حوالے سے بات کروں گا ۔مئر چوہدری نوید الحق آرائیں

ملتان۔ میئر سے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات ،جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے مسائل کے حوالے سے بات کروں گا ۔مئر چوہدری نوید الحق آرائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقے آج (جمعہ کو) بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں پھیلی ہوئی سموگ کے باعث شہریوں میں گلے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں آج بھی شدید دھند اور سموگ پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات پر حادثات پیش آئے ہیں۔ لاہور میں قینچی فلائی اوور پر قصور جانے والا مزدا الٹ گیا جس کی وجہ سے کچھ لوگ معمولی زخمی ہوئے، مزدا الٹنے کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک شدید جام ہوگیا اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کیلئے شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند رکھا گیا تاہم دھند کی شدت میں کمی کے بعد ساڑھے 9 بجے موٹروے کو ٹریفک کیلئے کانوائے کی صورت میں کھول دیا گیا، گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ کے اکثر علاقوں میں بھی دھند کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایئر پورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے اور اکثر فلائٹس کئی کئی گھنٹے سے اڑان کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں بھی انتہائی آہستہ رفتاری کے ساتھ کئی کئی گھنٹے کی تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائے گی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔ پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ جبکہ ڈی آئی خان، پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آج (جمعہ کو) سب سے زیادہ سردی سکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ source... http://dailypakistan.com.pk/environment/10-Nov-2017/675617

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.