کوٹ سلطان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصا ف کے سرگرم رہنما ڈاکٹر ذیشان خان نے کہا ہے کہ کوٹ ادو کے کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کے لیے ایک عمران خان کو ہی اپنا لیڈر مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے سونامی نے ثابت کر دیا کہ عمران خان صرف لاہور ،کراچی اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں اور پاکستان کے تمام شہروں کے لوگ عمران خان کو ہی اپنا لیڈر مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2دسمبر کو لیہ میں ہونے والے جلسے میں اس سے بھی زیادہ عوام ہو گی جو ثابت کر دے گی کہ لیہ بھی عمران خان کا ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








