لیہ ( صبح پا کستان ) ترقی پولیس افسر کے باکردار ،با صلاحیت ہونے کا ثبوت ،اعصاب شکن حالات میں ترقی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے والا افسر بلا شبہ قابل تعریف ،محکمہ پولیس سے باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں ،ان خیالات کا اظہار کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ترقی ،تبادلہ ریٹائرمنٹ پر افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے ایس ایچ او فتح پور انسپکٹر فرحت رسول جنہیں ایس ڈی پی او خیر پور ٹامیوالی ،بہاول پور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک لیہ محمد اقبال ظفر اپنی مدت ملازمت پوری ہوجانے پر آج محکمہ پولیس سے ریٹائر منٹ پر چلے جائیں گے دونوں افسران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ودیگر دفتری عملہ نے شرکت کی ڈی پی او اور ڈی ایس پی سعادت چوہان نے ترقی یاب ہونے والے انسپکٹر فرحت رسو ل کو ڈی ایس پی کے بیج لگائے اس موقع پر ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پولیس افسر کے با کردار ،باصلاحیت ہونے کا ثبوت ہے محکمہ پولیس میں سروس آسان نہیں نت نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے جس کیلئے پولیس افسر کو اعصاب شکن حالات سے گزرنا پڑتا ہے ان حالات کے باجو د ترقی کے تسلسل کو بر قرار رکھنے والا پولیس افسر بلا شبہ قابل تعریف ہے ڈی پی او نے فرحت رسول کی بطور ایس ایچ او ضلع ہذا میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی پیشہ ورانہ خدمات قا بل تحسین ہیں انہوں نے جس محنت اور ذمہ دار ی سے فرائض سر انجام دیے وہ انکی احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی پی او نے مدت ملازمت پر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد اقبال ظفر کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے سر انجام دی اور انکی ضلع لیہ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا ڈی پی او نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں بعد ازاں ڈی پی او نے دونوں افسران کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر یاد گاری کوئین شیلڈ دی