• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی مہم … خضرکلاسر ا

webmaster by webmaster
اکتوبر 14, 2017
in کالم
0
فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی مہم  … خضرکلاسر ا

فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی مہم 

خضرکلاسر ا

لیگی رکن قومی اسمبلی کپیٹن (ر)صفدر کی قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کی گئی متنازع تقریر نے ایک اور بحث کی بنیاد رکھ دی ہے جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ا دھر موصوف شریفوں کے علاوہ نجی محفلوں میں داد وصول کررہے ہیں کہ کس طرح انہوں نے اور متناز ع معاملے میں مخالفین کو الجھا کررکھ دیاہے۔قومی اسمبلی میں لیگی رکن قومی اسمبلی وداماد نااہل وزیراعظم نوازشریف کپیٹن(ر) صفدر نے قادیانیوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خاص طورپر فوج اورعدلیہ کو یوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ پاک فوج میں اعلی عہدوں پر بیٹھے قادیانی ملک کیلئے خطرہ ہیں ۔عدلیہ ایٹمی توانائی کمیشن میں عقید ہ ختم نبوت کا حلف ضروری ہے،قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبہ فزکس قادیانی سائنسدان عبدالسلام سے منسوب ختم کیاجائے۔۔بعدازاں کپیٹن (ر)صفدر نے پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ممتاز قادری جن کو ان کے سسر نوازشریف کے دور حکومت میں پھانسی دی گئی تھی ،اس کے حق میں نعرے لگواتے رہے ۔ادھر ڈاکٹر عبدالسلام کو یہ اعزاز بھی نوازشریف کی طرف سے دیاگیاتھا۔ رکن قومی اسمبلی کپیٹن(ر) صفدر جس وقت قومی اسمبلی میں تقریر کیلئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی سے فلور مانگ رہے تھے تو خیال تھاکہ وہ لندن واپسی پر احتساب عدالت کی طرف سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی صورت میں ائرپورٹ سے گرفتاری اور اپنے سمیت بیوی ،سالوں اور سسر کے علاوہ دیگر افراد کیخلاف مقدمات پر بات کریں گے لیکن ا س وقت سارے سشدر ہ رہ گئے جب موصوف نے کی مقدمات پر بات کرنے کی بجائے قادیانی ایشو کو پکڑلیا اور فوج اور عدلیہ کو پکڑ کر کھڑے ہوگئے ۔سمجھداروں کا کہناہے کہ لیگی ایم این اے کپیٹن(ر) صفدر اپنے طورپر اس طرح الزامات سے بھری تقریر کرنے کی جرات نہیں کرسکتے ہیں ،یوں اس کیلئے ان کو لندن میں موجودگی کے دوران تیاری کروا کر بھجوا گیاہے کہ اب کی بار فوج اور عدلیہ کو متنازع حساس معاملے میں الجھا کر ملک میں ایک اور بحث کا آغاز کروانا ہے۔ادھرنااہل وزیراعظم نوازشریف کی سیاست کو جو دیر سے جانتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ کپیٹن(ر) صفدر کی اس تقریر کے پیچھے لیگی قیادت کی پوری منصوبہ بندی تھی اور لیگی قائد نوازشریف کی اجازت کی تھپکی کے بغیر کپیٹن اس حساس معاملے پر اظہار خیال کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔نامور وکیل ولیڈر پاکستان پیپلزپارٹی چودھری اعتزاز احسن کا کہناہے کہ قومی اسمبلی تقریر کے دوران کپیٹن (ر) صفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا ۔آرمی چیف اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ یہ لوگ عیسائیوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور اپنے بچے ادھر پڑھاتے ہیں ،اسی طرح عیسائیوں اور احمدیوں کو گالیاں دینے والے لندن میں گھر والوں کا علاج بھی کرواتے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں آزمائش میں ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ نبرد آزما ہوں۔ان کا کہناتھاکہ فوج کو متنازع بنانا احمقانہ ہے۔یہاں معروف قانون دان اعتزاز احسن کی بات سے اتفاق کرلیاجائے کہ کپیٹن (ر) صفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا تو نواز لیگ کی قیادت کی طرف سے آرمی چیف پر اس معاملے کو جواز بنا کر دوسری بار حملہ ہے ۔ادھر کپیٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر اور فوج کے بارے میں کی گئی گفتگو پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہناہے کہ کیپٹن(ر) صفدر بھول گئے ہیں کہ فوج میں ھر مسلمان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفکٹ دستحظ کرتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فو ج میں عیسائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں ،جب یونیفارم پہنتے ہیں تو صرف پاکستانی ہوتے ہیں۔کپیٹن (ر)صفدر جس دن قومی اسمبلی میں فوج اور عدلیہ پر قادیانی ایشو کو لیکر حملہ آور ہورہے تھے تو اسوقت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے لیکن اسوقت انہوں نے کپیٹن (ر)صفدر کی طرف سے کی گئی تقریر کی وضاحت نہیں کی بلکہ خاموشی کیساتھ سنتے رہے اور پھر کورم کی نشاہدہی ہوئی تو چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔اب جب بات بڑھ چکی ہے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کپٹن (ر)صفدر سے پوچھوں گاکہ انہوں نے قومی اسمبلی میں ایسا بیان کس کی اجازت سے دیاہے ۔نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کپیٹن (ر) صفدر پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اب اس بات پر داد ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دی جاسکتی ہے کہ جس دن کپیٹن (ر) صفدر فوج اور عدلیہ جیسے ادارے پر سنگین الزامات لگارہے تھے ،اس وقت موصوف خاموش تھے لیکن اب ان کو جب بحث اپنے عروج پر ہے ،وہ میدان میں آگئے ہیں کہ کپیٹن( ر)صفدر سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیاہے ؟ اب اس بات پر خاموش ہی رہا جاسکتاہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بحیثیت وزیراعظم اس بات کی اجازت نوازشریف کی طرف سے دی گئی ہے کہ وہ کپیٹن (ر) صفدر کو بلاسکتے ہیں ؟ یابیان بازی کی حدتک چسکا پورا کررہے ہیں اور دوسری طرف فوج جیسے سلامتی کے ادارے کیخلاف کپیٹن (ر) صفدر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ خیر ہی کرے ۔

Tags: column by khizar klasra
Previous Post

شہباز شریف کی قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پہلاایک روزہ میچ جیتنے پرمبارک باد

Next Post

لیہ ۔سرکاری و پرائیویٹ زنانہ مردانہ سکولز کے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

فوج اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی مہم 

خضرکلاسر ا

لیگی رکن قومی اسمبلی کپیٹن (ر)صفدر کی قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں کی گئی متنازع تقریر نے ایک اور بحث کی بنیاد رکھ دی ہے جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ا دھر موصوف شریفوں کے علاوہ نجی محفلوں میں داد وصول کررہے ہیں کہ کس طرح انہوں نے اور متناز ع معاملے میں مخالفین کو الجھا کررکھ دیاہے۔قومی اسمبلی میں لیگی رکن قومی اسمبلی وداماد نااہل وزیراعظم نوازشریف کپیٹن(ر) صفدر نے قادیانیوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے خاص طورپر فوج اورعدلیہ کو یوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ پاک فوج میں اعلی عہدوں پر بیٹھے قادیانی ملک کیلئے خطرہ ہیں ۔عدلیہ ایٹمی توانائی کمیشن میں عقید ہ ختم نبوت کا حلف ضروری ہے،قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبہ فزکس قادیانی سائنسدان عبدالسلام سے منسوب ختم کیاجائے۔۔بعدازاں کپیٹن (ر)صفدر نے پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ممتاز قادری جن کو ان کے سسر نوازشریف کے دور حکومت میں پھانسی دی گئی تھی ،اس کے حق میں نعرے لگواتے رہے ۔ادھر ڈاکٹر عبدالسلام کو یہ اعزاز بھی نوازشریف کی طرف سے دیاگیاتھا۔ رکن قومی اسمبلی کپیٹن(ر) صفدر جس وقت قومی اسمبلی میں تقریر کیلئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی سے فلور مانگ رہے تھے تو خیال تھاکہ وہ لندن واپسی پر احتساب عدالت کی طرف سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی صورت میں ائرپورٹ سے گرفتاری اور اپنے سمیت بیوی ،سالوں اور سسر کے علاوہ دیگر افراد کیخلاف مقدمات پر بات کریں گے لیکن ا س وقت سارے سشدر ہ رہ گئے جب موصوف نے کی مقدمات پر بات کرنے کی بجائے قادیانی ایشو کو پکڑلیا اور فوج اور عدلیہ کو پکڑ کر کھڑے ہوگئے ۔سمجھداروں کا کہناہے کہ لیگی ایم این اے کپیٹن(ر) صفدر اپنے طورپر اس طرح الزامات سے بھری تقریر کرنے کی جرات نہیں کرسکتے ہیں ،یوں اس کیلئے ان کو لندن میں موجودگی کے دوران تیاری کروا کر بھجوا گیاہے کہ اب کی بار فوج اور عدلیہ کو متنازع حساس معاملے میں الجھا کر ملک میں ایک اور بحث کا آغاز کروانا ہے۔ادھرنااہل وزیراعظم نوازشریف کی سیاست کو جو دیر سے جانتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ کپیٹن(ر) صفدر کی اس تقریر کے پیچھے لیگی قیادت کی پوری منصوبہ بندی تھی اور لیگی قائد نوازشریف کی اجازت کی تھپکی کے بغیر کپیٹن اس حساس معاملے پر اظہار خیال کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔نامور وکیل ولیڈر پاکستان پیپلزپارٹی چودھری اعتزاز احسن کا کہناہے کہ قومی اسمبلی تقریر کے دوران کپیٹن (ر) صفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا ۔آرمی چیف اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ یہ لوگ عیسائیوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور اپنے بچے ادھر پڑھاتے ہیں ،اسی طرح عیسائیوں اور احمدیوں کو گالیاں دینے والے لندن میں گھر والوں کا علاج بھی کرواتے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں آزمائش میں ڈال رہے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ نبرد آزما ہوں۔ان کا کہناتھاکہ فوج کو متنازع بنانا احمقانہ ہے۔یہاں معروف قانون دان اعتزاز احسن کی بات سے اتفاق کرلیاجائے کہ کپیٹن (ر) صفدر کا اشارہ آرمی چیف کی طرف تھا تو نواز لیگ کی قیادت کی طرف سے آرمی چیف پر اس معاملے کو جواز بنا کر دوسری بار حملہ ہے ۔ادھر کپیٹن (ر) صفدر کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر اور فوج کے بارے میں کی گئی گفتگو پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہناہے کہ کیپٹن(ر) صفدر بھول گئے ہیں کہ فوج میں ھر مسلمان قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفکٹ دستحظ کرتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فو ج میں عیسائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں ،جب یونیفارم پہنتے ہیں تو صرف پاکستانی ہوتے ہیں۔کپیٹن (ر)صفدر جس دن قومی اسمبلی میں فوج اور عدلیہ پر قادیانی ایشو کو لیکر حملہ آور ہورہے تھے تو اسوقت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے لیکن اسوقت انہوں نے کپیٹن (ر)صفدر کی طرف سے کی گئی تقریر کی وضاحت نہیں کی بلکہ خاموشی کیساتھ سنتے رہے اور پھر کورم کی نشاہدہی ہوئی تو چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔اب جب بات بڑھ چکی ہے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کپٹن (ر)صفدر سے پوچھوں گاکہ انہوں نے قومی اسمبلی میں ایسا بیان کس کی اجازت سے دیاہے ۔نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کپیٹن (ر) صفدر پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اب اس بات پر داد ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دی جاسکتی ہے کہ جس دن کپیٹن (ر) صفدر فوج اور عدلیہ جیسے ادارے پر سنگین الزامات لگارہے تھے ،اس وقت موصوف خاموش تھے لیکن اب ان کو جب بحث اپنے عروج پر ہے ،وہ میدان میں آگئے ہیں کہ کپیٹن( ر)صفدر سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیاہے ؟ اب اس بات پر خاموش ہی رہا جاسکتاہے کہ شاہد خاقان عباسی کو بحیثیت وزیراعظم اس بات کی اجازت نوازشریف کی طرف سے دی گئی ہے کہ وہ کپیٹن (ر) صفدر کو بلاسکتے ہیں ؟ یابیان بازی کی حدتک چسکا پورا کررہے ہیں اور دوسری طرف فوج جیسے سلامتی کے ادارے کیخلاف کپیٹن (ر) صفدر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اللہ خیر ہی کرے ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.