• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان میں قیامت خیز زلزلے کو 12برس بیت گئے،متاثرین آج بھی حکومتی توجہ کے منتظر

webmaster by webmaster
اکتوبر 9, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان میں قیامت خیز زلزلے کو 12برس بیت گئے،متاثرین آج بھی حکومتی توجہ کے منتظر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج سے ٹھیک 12سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ آیا جو اپنے پیچھے ان مٹ نقوش چھوڑ کر چلا گیا،7.6درجے کے اس زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلاکے رکھ دیا تھا۔

8۔ اکتوبر 2005کو صبح آٹھ بج کر 59 منٹ پر آنے والی قیامت صغری نے انسانیت کو جھٹکا دے کر دکھ اورغم کا ایسا طوفان برپا کیا جس کی کسک آج بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ بالاکوٹ‘ باغ‘ راولاکوٹ‘ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین آج بھی غم زدہ ہیں۔ پرنم آنکھوں سے وہ آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،مولا کریم تو ہمارے ساتھ ہے مگر زمین پر اپنے نائبین کو بھی خیری اور خیرخواہی کی توفیق دے۔

قوم نے متاثرین زلزلہ کی دل جوئی اور اشک شوئی کے لئے جان نثاری کی وہ داستانیں رقم کیں جن پر دنیا عش عش کررہی ہے مگرحکومت پاکستان‘ حکومت آزادکشمیر اورحکومت خیبرپختونخوا ذمہ داری کا وہ مظاہرہ نہ کر سکیں جس کی توقع متاثرین کرتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں مگر متاثرین زلزلہ کے حالات میں تبدیلی نہ آئی۔

یہ درست ہے کہ پاکستان خطے میں ایسے مقام پر ہے جہاں ماضی میں بہت شدید زلزلے آتے رہے ہیں۔عالمی امدادی اداروں کے سروے کے مطابق 5 ارب 20 کروڑڈالر کے نقصانات ہوئے تھے زلزلہ سے 9 متاثرہ اضلاع میں 141 سڑکیں اور 92 پل تباہ ہو گئے تھے جن کی دوبارہ تعمیر کے لئے 29 ارب30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی‘ قیامت خیز زلزلہ میں چھ لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار تین سو تعلیمی ادارے‘ آٹھ سو مرکز صحت اور چھ ہزار چھوٹی بڑی سڑکوں کو زلزلہ سے نقصان پہنچا‘ سارے کام ہنگامی بنیادوں پر کام کئے گئے جب صورتحال ذرا سنبھلی تو پھر سب کچھ بھلا دیا گیا‘ اب دوبارہ اس بارے میں کوئی سوچنے کو تیار نہیں‘2005 کے بعد پاکستان کو سیلاب اور زلزلے جیسی آفات نے کئی مرتبہ اپنا ہدف بنایا‘ ہر سال آٹھ اکتوبر کے دن کو حکومتی سطح پر قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم اگر گزرتے برسوں پر نظر دوڑائی جائے تو خود حکومتی اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے بالاکوٹ اور مظفرآباد میں ترقیاتی کام ابھی باقی ہیں حکومت نے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں تہس نہس ہونے والے بالاکوٹ کے شہریوں سے 15 کلومیٹر کی دوری پر ایک نیا شہر بسانے کا وعدہ کیا تھا اس مقصد کے لئے جولائی 2007 میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ”نیوبالاکوٹ“ نامی منصوبے کا آغاز کیا گیا اس منصوبے کے لئے حکومت سے ساڑھے گیارہ ہزار کنال زمین حاصل کی تھی تاہم ابھی تک یہ منصوبہ پوری طرح مکمل نہیں ہو سکا‘ آزادکشمیر میں بھی حالات مختلف نہیں‘ کشمیر میں 234 مختلف ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے گئے لیکن ان میں سے کچھ مکمل ہو سکے اب بھی کئی مقامات پر طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یہاں گرمیوں میں بہت زیادہ گرمی اور سردیوں میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے ۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/08-Oct-2017/655416

Tags: National News
Previous Post

جمن شاہ ۔ لیہ تونسہ پل کی تعمیر کا آغاز، کنسٹرکشن کمپنی نے مین سائیٹ پربیس کیمپ بنانے کیلئے جگہ کا تعین کرلیا، جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی کیلئے میگا پراجیکٹ مسلم لیگ حکومت کی تر جیح ہے ،وزیر اعظم کی سربراہی میں ہو نے والی میٹنگ میں لیہ تونسہ پل منصوبہ کی باضابطہ منظوری دی گئی ، منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا ، ایم این اے سید ثقلین شاہ

Next Post

لیہ ۔ چوک اعظم پولیس کی بڑی کارروائی، بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے بٹورنے اور کمسن لڑکے، لڑکیوں سے ذیادتی کرنیوالا گینگ گرفتار، گینگ میں دو خواتین بھی شامل، گروہ کے سرغنہ سے دو جعلی شناختی کارڈ، محکمہ تعلیم میں ملازمت کے جعلی آرڈر، جعلی سکالرشپ، اور زیر استعمال کمپیوٹر، موبائل فون برآمد کر لیے گئے، ملزمان نے چوک اعظم سمیت فتح پور، کروڑ میں متعددد وارداتیں کیں ، تفتیش جاری ہےسنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں، انسپکٹر وسیم لغاری، شہریوں کا پو لیس کو بھر پور خراج تحسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج سے ٹھیک 12سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ آیا جو اپنے پیچھے ان مٹ نقوش چھوڑ کر چلا گیا،7.6درجے کے اس زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلاکے رکھ دیا تھا۔

8۔ اکتوبر 2005کو صبح آٹھ بج کر 59 منٹ پر آنے والی قیامت صغری نے انسانیت کو جھٹکا دے کر دکھ اورغم کا ایسا طوفان برپا کیا جس کی کسک آج بھی محسوس کی جا رہی ہے۔ بالاکوٹ‘ باغ‘ راولاکوٹ‘ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین آج بھی غم زدہ ہیں۔ پرنم آنکھوں سے وہ آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،مولا کریم تو ہمارے ساتھ ہے مگر زمین پر اپنے نائبین کو بھی خیری اور خیرخواہی کی توفیق دے۔

قوم نے متاثرین زلزلہ کی دل جوئی اور اشک شوئی کے لئے جان نثاری کی وہ داستانیں رقم کیں جن پر دنیا عش عش کررہی ہے مگرحکومت پاکستان‘ حکومت آزادکشمیر اورحکومت خیبرپختونخوا ذمہ داری کا وہ مظاہرہ نہ کر سکیں جس کی توقع متاثرین کرتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں مگر متاثرین زلزلہ کے حالات میں تبدیلی نہ آئی۔

یہ درست ہے کہ پاکستان خطے میں ایسے مقام پر ہے جہاں ماضی میں بہت شدید زلزلے آتے رہے ہیں۔عالمی امدادی اداروں کے سروے کے مطابق 5 ارب 20 کروڑڈالر کے نقصانات ہوئے تھے زلزلہ سے 9 متاثرہ اضلاع میں 141 سڑکیں اور 92 پل تباہ ہو گئے تھے جن کی دوبارہ تعمیر کے لئے 29 ارب30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی‘ قیامت خیز زلزلہ میں چھ لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے متاثرہ علاقوں میں چھ ہزار تین سو تعلیمی ادارے‘ آٹھ سو مرکز صحت اور چھ ہزار چھوٹی بڑی سڑکوں کو زلزلہ سے نقصان پہنچا‘ سارے کام ہنگامی بنیادوں پر کام کئے گئے جب صورتحال ذرا سنبھلی تو پھر سب کچھ بھلا دیا گیا‘ اب دوبارہ اس بارے میں کوئی سوچنے کو تیار نہیں‘2005 کے بعد پاکستان کو سیلاب اور زلزلے جیسی آفات نے کئی مرتبہ اپنا ہدف بنایا‘ ہر سال آٹھ اکتوبر کے دن کو حکومتی سطح پر قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم اگر گزرتے برسوں پر نظر دوڑائی جائے تو خود حکومتی اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے بالاکوٹ اور مظفرآباد میں ترقیاتی کام ابھی باقی ہیں حکومت نے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں تہس نہس ہونے والے بالاکوٹ کے شہریوں سے 15 کلومیٹر کی دوری پر ایک نیا شہر بسانے کا وعدہ کیا تھا اس مقصد کے لئے جولائی 2007 میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ”نیوبالاکوٹ“ نامی منصوبے کا آغاز کیا گیا اس منصوبے کے لئے حکومت سے ساڑھے گیارہ ہزار کنال زمین حاصل کی تھی تاہم ابھی تک یہ منصوبہ پوری طرح مکمل نہیں ہو سکا‘ آزادکشمیر میں بھی حالات مختلف نہیں‘ کشمیر میں 234 مختلف ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے گئے لیکن ان میں سے کچھ مکمل ہو سکے اب بھی کئی مقامات پر طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یہاں گرمیوں میں بہت زیادہ گرمی اور سردیوں میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہوتی ہے ۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/08-Oct-2017/655416

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.