• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عالمی برادری کشمیر میں مظالم رکوائے، بھارت نے محدود جنگ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، افغان جنگ کیلئے قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

webmaster by webmaster
ستمبر 23, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
عالمی برادری کشمیر میں مظالم رکوائے، بھارت نے محدود جنگ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، افغان جنگ کیلئے قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم رکوائے، اقوام متحدہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرے، اگر انڈیا نے ایل او سی کو پار کرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف ‘محدود جنگ’ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کیلئے قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے ، کسی کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے حل کے لیے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گن استعمال کر رہی ہے جس سے ہزاروں کشمیری افراد بشمول بچے اندھے ہو گئے ہیں۔پاکستان اپنے ہمسائے بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات کے لیے انڈیا کو پاکستان میں شدت پسند کارروائیوں کی معاونت ترک کرنا ہو گی۔وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مقبوضہ کشمیر میں انکوائری کمیشن بھیجیں جو بھارت کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں۔
لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رواں سال انڈیا نے 600 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اگر بھارت نے ایل او سی کو پار کرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف ‘محدود جنگ’ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے اسی سطح پر ہی حل ہونا چاہیے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے۔ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں اور 120 ارب ڈالر لگائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے پاکستان میں نہیں افغانستان میں موجود ہیں جہاں سے اکثر سرحد پار حملے ہوتے ہیں، جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سرحد پار سے پاکستان میں حملے کرتی ہیں جبکہ پاکستان نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کئے۔ 16 سال سے جاری افغان جنگ کا حل صرف مذاکرات میں ہے، بین الاقوامی طاقتیں افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر مت ڈالیں، ہم افغان جنگ کو پاکستانی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی پاکستان قربانی کا بکرا بنے گا۔ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش عراق اور شام میں دہشت گردی کر رہی ہے، دنیا سے دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے وجوہات کا جاننا ضروری ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ روہنگیا مسلمانوںکی منظم طریقے سے نسل کشی کی جارہی ہے ، دنیا اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی بہت ضروری ہے جسے فوری طور پر حل ہونا چاہئے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ خطے میں تشدد کا سبب بن سکتا ہے۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/22-Sep-2017/647102

Tags: National News
Previous Post

جنیوا میں پاکستان مخالف بینرز، چیئرمین سینٹ نے ”پاک سوئٹزر لینڈ دوستی گروپ“ احتجاجا معطل کردیا

Next Post

الیکشن اصلاحات بل 2017سینٹ سے بھی منظور ، نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار

Next Post
الیکشن اصلاحات بل 2017سینٹ سے بھی منظور ، نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار

الیکشن اصلاحات بل 2017سینٹ سے بھی منظور ، نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم رکوائے، اقوام متحدہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرے، اگر انڈیا نے ایل او سی کو پار کرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف 'محدود جنگ' کی پالیسی پر عملدرآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کیلئے قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے ، کسی کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے حل کے لیے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پیلٹ گن استعمال کر رہی ہے جس سے ہزاروں کشمیری افراد بشمول بچے اندھے ہو گئے ہیں۔پاکستان اپنے ہمسائے بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات کے لیے انڈیا کو پاکستان میں شدت پسند کارروائیوں کی معاونت ترک کرنا ہو گی۔وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ انڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مقبوضہ کشمیر میں انکوائری کمیشن بھیجیں جو بھارت کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں۔ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رواں سال انڈیا نے 600 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اگر بھارت نے ایل او سی کو پار کرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف 'محدود جنگ' کی پالیسی پر عملدرآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے اسی سطح پر ہی حل ہونا چاہیے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے۔ دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں اور 120 ارب ڈالر لگائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے محفوظ ٹھکانے پاکستان میں نہیں افغانستان میں موجود ہیں جہاں سے اکثر سرحد پار حملے ہوتے ہیں، جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سرحد پار سے پاکستان میں حملے کرتی ہیں جبکہ پاکستان نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کئے۔ 16 سال سے جاری افغان جنگ کا حل صرف مذاکرات میں ہے، بین الاقوامی طاقتیں افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر مت ڈالیں، ہم افغان جنگ کو پاکستانی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی پاکستان قربانی کا بکرا بنے گا۔ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش عراق اور شام میں دہشت گردی کر رہی ہے، دنیا سے دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے وجوہات کا جاننا ضروری ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ روہنگیا مسلمانوںکی منظم طریقے سے نسل کشی کی جارہی ہے ، دنیا اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی بہت ضروری ہے جسے فوری طور پر حل ہونا چاہئے، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ خطے میں تشدد کا سبب بن سکتا ہے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/22-Sep-2017/647102

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.