لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے نواحی علاقہ چکنمبر 218ٹی ڈی اے کے رہائشی صغیر احمد اور اسکی بیوی انیس خالق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تھانہ فتح پور میں درج 361/17ایف آئی آر کا ملزم محمد رفیق مالدار اور بااثر ہونے کی وجہ سے تفتیشی آفیسر اور پولیس ملزم کی حمایتی بن گئی ملزم محمد رفیق اور ہمار ا گھر آمنے سامنے ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیں پریشان کرنے لگتا ہے ا ب پولیس کی آشیر باد ملنے کے بعد ملزم محمد رفیق خاتون سے دوبارہ چھیڑ خوانی کرنے لگا پولیس کو ملزم کی حرکات بارے اطلاع دینے کے باوجود ملزم کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کی ہماری طرف سے سے دی گئی ایف آئی آر کیلئے درخواست کے مطابق دفعات نہیں لگائی گئیں جس سے ہمیں شدید پریشانی کاسامنا ہے میاں بیوی نے کہا کہ ملزم محمد رفیق نے صلح نہ کرنے پر چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ داد رسی کی بجائے پولیس کی طرف سے صرف دھکے دیئے جا رہے ہیں کبھی ڈی ایس پی اور کبھی ایس ایچ اواور کبھی تفتیشی آفیسر کے دفاتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں انہوں نے ڈی پی او لیہ سے اپیل کی ہے ہمارے کیس کی تفتیش کسی ایماندار پولیس آفیسر سے کرائی جائے تاکہ ہم اپنے گھر میں سکون سے رہ سکیں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں