ملتان (صبح پا کستان) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے ملتان کور کے زیر اہتمام 53ویںیومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پرایوب اسٹیڈیم میں جنگی سازوسامان کی نمائش کاافتتا ح کیا۔اس نمائش کا مقصد ملتان اور گرد و نواح کے لوگوں خصوصاً بچوں اور طلباء وطالبات کو فوجی ہتھیاروں ، جنگی سازوسامان کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ تفریح فراہم کرناہے۔اس موقع پر فوجی بینڈنے ملی نغموں اور جنگی گانوں کی خوبصورت دھنیں بکھر تے ہوئے حاضرین کو اپنی توجہ کا مرکز بنائے رکھا
نمائش میں جدیداقسام کا اسلحہ ، گن شپ ہیلی کاپٹرز، ٹینک ، رڈار سسٹم ، مشین گنیں اور دیگر سامان رکھاگیا تھا۔ ۔اس کے علاوہ اسپیشل ڈرل سکوارڈ نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شر کاء سے خو ب داد وصول کی ۔ مقامی فنکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے حاضرین کے جذبوں کوخوب گرمائے رکھا۔انھوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار یومِ دفاع کے موقع پر جنگی سازوسامان کی نمائش کا افتتاح کے بعد معائنہ کرتے ہوئے ۔