• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سیاسی بنیادوں پر امت کی تقسیم تکلیف دہ، اسلام نے زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا: خطبہ حج کا متن

webmaster by webmaster
ستمبر 1, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سیاسی بنیادوں پر امت کی تقسیم تکلیف دہ، اسلام نے زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا: خطبہ حج کا متن

مکہ المکرمہ(مانیٹرننگ ڈیسک ) مسجد نمرہ میں شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان دوسرے پر ظلم نہ کریں، سیاست کی وجہ سے امت تقسیم نہ ہو، سوشل میڈیا کے ذمہ داران امت کے اتحاد کی ذمہ داری پوری کریں، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کو منظم کیا، شریعت نے مالی اور معاشی نظام کو بھی منظم کیا، مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلئے کھینچ دیں۔کہ مسلمانوں کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اللہ کی کتاب قرآن کو مضبوطی سے تھامیں، اس پر عمل کریں اور اسکے مطابق حکمرانی کریں، اللہ کے راستے پر گامزن رہنے میں ہی راہ نجات ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصی مسلمانوں کو لوٹا دے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے میدان عرفات میں جمع ہوئے اس موقع پرمسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا گیا جس میں ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری کا کہنا تھا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں، اللہ نے حکم دیا ہے اسی کی عبادت کرو اور سر جھکاو، میں خود کو اور آپ سب کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں۔ رسول اکرم ﷺکو اللہ تعالی نےامت کی ہدایت کیلئے بھیجا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، نبی اکرم ﷺ آخری رسول ہیں، راہ نجات ایک ہی ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں، نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، اسلامی تعلیمات نے انسانوں میں بھائی چارہ قائم کیا، زکوة میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتا ہے، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا نماز دین کا بنیادی ستون ہے، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔ مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلیے کھینچ دیں، ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پرپوری طرح عمل پیراہوں، اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ قرآن پر عمل کرو، اس کے مطابق اپنے معاملات کو منظم کرو، اس کے مطابق نظام عدل قائم کرو اور حکومت کرو، مسلمان حکمرانوں اسلام کے احکامات پر عمل کرکے اللہ کا قرب حاصل کرو۔مسلمان تفرقات میں میں نہ پڑیں، اللہ سے اس ڈریں جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے،تقویٰ کی بنیاد ہی توحید ہے، اللہ نے وعدہ کیا، متقی بندے جنت میں جائیں گے، توحید کا پیغام تمام انبیاءکی تعلیمات کا بنیادی رکن ہے، شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج میں کہا اللہ کا فرمان ہے صبر کرو اور نماز قائم کرو، اسلام اچھے اخلاق کی بھی تعلیم دیتا ہے، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو حرام قرار دیا، والدین کی خدمت اور فرمانبرداری اولاد پرفرض ہے، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا، قرآن فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاو، اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا، اللہ نے فرمایا ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاو، ایمان لانے اور نیک عمل کرنیوالوں کو زمین پر طاقت عطا ہوگی، کسی کو رنگ اور نسل کے لحاظ سے ایک دوسرے پر فوقیت نہیں، اسلام نے مسلم اور غیر مسلم کےساتھ زیادتی سے منع فرمایا ہے۔ ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں، مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلئے کھینچ دیں۔

شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبے میں کہا کہ کسی عربی کو عجمی، کسی عجمی کو عربی پر فوقیت حاصل نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، اللہ نے مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور نماز دین کا ستون ہے، زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا، اللہ نے وعدہ کیا ایمان لانےاورنیک عمل کرنیوالوں کوزمین پرطاقت عطا ہوگی، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو بھی حرام قرار دیا،خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور اسی کے آگے سر جھکاو، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، میں خود کو اور آپ سب کو خدا تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتاہوں، نصیحت کرتا ہوں کہ تقوی اختیار کرو، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کی رہنمائی کے لئے بھیجا اور اسلام اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/arabworld/31-Aug-2017/635888

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ انسداد کانگووائرس مہم کے سلسلہ مویشی منڈیوں میں جانوروں پر چیچڑمار سپرئے کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر محمد طارق

Next Post

لیہ ۔ عید الاضحی کی آ مد ،لیہ پو لیس ہائی الرٹ ،سٹی پو لیس کا رات گئے سرچ آ پریشن ،مشکوک افراد کی با یئو میٹرک تصد یق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

مکہ المکرمہ(مانیٹرننگ ڈیسک ) مسجد نمرہ میں شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان دوسرے پر ظلم نہ کریں، سیاست کی وجہ سے امت تقسیم نہ ہو، سوشل میڈیا کے ذمہ داران امت کے اتحاد کی ذمہ داری پوری کریں، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کو منظم کیا، شریعت نے مالی اور معاشی نظام کو بھی منظم کیا، مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلئے کھینچ دیں۔کہ مسلمانوں کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اللہ کی کتاب قرآن کو مضبوطی سے تھامیں، اس پر عمل کریں اور اسکے مطابق حکمرانی کریں، اللہ کے راستے پر گامزن رہنے میں ہی راہ نجات ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصی مسلمانوں کو لوٹا دے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے میدان عرفات میں جمع ہوئے اس موقع پرمسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا گیا جس میں ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری کا کہنا تھا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں، اللہ نے حکم دیا ہے اسی کی عبادت کرو اور سر جھکاو، میں خود کو اور آپ سب کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں۔ رسول اکرم ﷺکو اللہ تعالی نےامت کی ہدایت کیلئے بھیجا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، نبی اکرم ﷺ آخری رسول ہیں، راہ نجات ایک ہی ہے کہ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں، نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں، اسلامی تعلیمات نے انسانوں میں بھائی چارہ قائم کیا، زکوة میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتا ہے، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا نماز دین کا بنیادی ستون ہے، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کریں۔ مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلیے کھینچ دیں، ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پرپوری طرح عمل پیراہوں، اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ قرآن پر عمل کرو، اس کے مطابق اپنے معاملات کو منظم کرو، اس کے مطابق نظام عدل قائم کرو اور حکومت کرو، مسلمان حکمرانوں اسلام کے احکامات پر عمل کرکے اللہ کا قرب حاصل کرو۔مسلمان تفرقات میں میں نہ پڑیں، اللہ سے اس ڈریں جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے،تقویٰ کی بنیاد ہی توحید ہے، اللہ نے وعدہ کیا، متقی بندے جنت میں جائیں گے، توحید کا پیغام تمام انبیاءکی تعلیمات کا بنیادی رکن ہے، شیخ سعد بن ناصرالشتری نے خطبہ حج میں کہا اللہ کا فرمان ہے صبر کرو اور نماز قائم کرو، اسلام اچھے اخلاق کی بھی تعلیم دیتا ہے، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو حرام قرار دیا، والدین کی خدمت اور فرمانبرداری اولاد پرفرض ہے، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی، مالی اور معاشی نظام کو منظم کیا، قرآن فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاو، اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا، اللہ نے فرمایا ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاو، ایمان لانے اور نیک عمل کرنیوالوں کو زمین پر طاقت عطا ہوگی، کسی کو رنگ اور نسل کے لحاظ سے ایک دوسرے پر فوقیت نہیں، اسلام نے مسلم اور غیر مسلم کےساتھ زیادتی سے منع فرمایا ہے۔ ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں، مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلئے کھینچ دیں۔

شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبے میں کہا کہ کسی عربی کو عجمی، کسی عجمی کو عربی پر فوقیت حاصل نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، اللہ نے مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور نماز دین کا ستون ہے، زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا، اللہ نے وعدہ کیا ایمان لانےاورنیک عمل کرنیوالوں کوزمین پرطاقت عطا ہوگی، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو بھی حرام قرار دیا،خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور اسی کے آگے سر جھکاو، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، میں خود کو اور آپ سب کو خدا تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتاہوں، نصیحت کرتا ہوں کہ تقوی اختیار کرو، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کی رہنمائی کے لئے بھیجا اور اسلام اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/arabworld/31-Aug-2017/635888

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.