ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد طارق ولی نے کہا ہے کہ ہمارے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ افراد محکمہ کا نام استعمال کرکے غیر سرکاری طور پر دکانداروں کو ہراساں کرکے اوزان و پیمائش کی تصدیق کے ضمن میں پیسے وصول کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ایسے افراد کو کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہ دی جائے اور نہ ہی ان کے پاس اوزان و پیمائش کی تصدیق کرنے کا اختیار ہے انہوں نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تمام انجمن تاجران اور دکانداروں سے اس بارے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ کی طرف سے کوئی چیکنگ کے لیے نہ آئے تب تک کسی غیر متعلقہ شخص کو کوئی فیس ادا نہ کی جائے بلکہ ایسے افراد کو فوری طور پر حوالہ پولیس کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نو سر بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








