لیہ(صبح پا کستان )معروف روحانی پیشوا حضرت خواجہ فقیر محمد ؒ کے داماد اور حضرت خواجہ محمد حسن باروی سجادہ نشین دربار پیر بارو شریف اور صاحبزاد ہ قاری عاشق حسین باروی کے بہنوئی مولانا غلام رسول باروی بقضاے الہٰی انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ حضرت صاحبزادہ احمد حسن سجاد ہ نشین دربار پیر سواگ شریف نے پڑھائی۔جنازہ میں صاحبزادہ وسیم الحسن سواگ،پیر سید محمد غوث شاہ گیلانی آف پیر چھتر شریف کے علاوہ مریدین معتقدین ،سیاسی و سماجی ،عوامی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مرحوم کی قل خوانی 28اگست بروز پیر صبح 9بجے دربار پیر بارو شریف پر منعقد ہوگی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









