کوٹ سلطان(صبح پا کستان)ملک دشمن قوتیں ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں،بیرونی ایجنڈے پرعمل پیراہوکرسیاست کرنے والے ملک دشمن عناصر پاکستان کوترقی یافتہ نہیں دیکھناچاہتے،امت مسلمہ میں پاکستان وہ واحدملک ہے جس سے دشمنان اسلام خوف زدہ ہیں،سازشی عناصرجتنامرضی سازشیں کرلیں پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے اورمستقبل میں بھی اسی طرح ترقی کرتارہے گا۔صوبائی وزیرڈیزاسٹرمنیجمنٹ مہراعجازاحمداچلانہ کاعشائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب۔تفصیل کے مطابق چیئرمین تاجراتحادویلفیئرسوسائٹی کوٹ سلطان شیخ وقارالحسن نے صوبائی وزیرڈیزاسٹرمنیجمنٹ مہراعجازاحمداچلانہ کے اعزازمیں عشائیہ دیاجس میں شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرمہراعجازاحمداچلانہ نے کہاکہ ملک دشمن عناصرترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں اورآئے روزنت نئی سازشوں سے پاکستان کوکمزورکرناچاہتے ہیں۔میاں محمدنوازشریف کو بیرونی ایجنڈاپرعمل پیراہوکرسازشی ٹولے نے پاکستانی قوم کی خدمت کرنے سے روک دیامگرآج بھی ہماراقائدملک کوخوشحال اورترقی یافتہ بنانے میں کوشاں ہے اوران کے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ملک نے تیزی سے ترقی کی اس دورحکومت میں بھی نئی سڑکیں بنی،نئے پاورپلانٹس لگائے گئے ،امن وامان کی فضاء قائم ہوئی،کراچی کاامن بحال ہوا،کاشتکاروں کوریلیف فراہم کیاگیا،بجلی بحران پرقابوپایاگیااسی ترقی کودیکھتے ہوئے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں اورانہوں نے طرح طرح کی سازشوں سے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالناشروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ ایک وہ بھی وقت تھاجب عوام کوچینی اورکاشتکاروں کوکھاددستیاب نہیں تھی اوران اشیاء کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں بناناپڑتی تھیں مگرہماری حکومت قائم ہوتے ہی،پٹرولیم مصنوعات،کھادیں،اشیاء خردونوش اورزرعی ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں نہ صرف کم کی گئیں بلکہ انہیں آج تک ان قیمتوں کو مستحکم رکھاگیا۔اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبہ میں گراں قدرخدمات ہماری کارکرگی کامنہ بولتاثبوت ہیں اورہم نے اپنے حلقہ میں نئی پختہ سٹرکوں کے جال بچھادیئے ہیں جس سے اہل علاقہ کوبہترسفری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اسی ترقی کی بنیادپرمسلم لیگ ن ملک بھرسے کلین سویپ کرے گی اورملک دشمن عناصرکوکہیں بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔کوٹ سلطان میں تمام جگہوں پرسیوریج کاکام تیزی سے جاری ہے اورمضافاتی علاقوں کی سڑکیں مرمت اورنئی سڑکوں کے منصوبہ جات بھی جاری ہیں۔تقریب میں چوہدری محمدحسین،ڈاکٹرمزمل کریم،ڈاکٹرخادم حسین سہو،نورالحسن شیخ،شیخ شفقت،حسنین خان تنگوانی،حسیب خان تنگوانی،امیرمحمدکھرل،سعیداحمداچلانہ،عمران اچلانہ،عبدالمجیدسوہیہ،محمداقبال کھرل،مفتی شہاب الدین،شیخ محمدارشد ،حفیظ اللہ ملکو،سجادحسین اوردیگرشہریوں نے شرکت کی۔