لیہ(صبح پا کستان ) لیہ کی 5یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کو بلاتصد یق و ان نوٹیفائیڈ قرار دیئے جانے اور میرٹ پر آ نے کے با وجود تعیناتی آ رڈر نہ ملنے پر سی ای او ایجو کیشن آ فس کے سا منے ایجو کیٹرز کا شدید احتجاج ،احتجاج کا پتہ چلنے پرصوبائی وزیر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ایجو کیٹرز اور متعلقہ ضلعی حکام سے میٹنگ کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے صو بائی وزیر کا کہنا تحا کہ حکومت پنجاب اور ضلع انتظامیہ لیہ محکمہ تعلیم لیہ میں ایجوکیٹرز بھرتی کسی بھی اہل تعلیم یافتہ اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار کی حق تلفی نہ ہونے دیگی لیہ کے نوجوان ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اپنے ماسٹر سطح کی ڈگریوں کی تصدیق کروائیں گے ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل لیہ ملک عمر علی اولکھ،سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ،اے ڈی سی محبوب احمد،ڈی ایم او عثمان بخاری،سی ای او ایجوکیشن شوکت علی شیروانی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین،اے سی لیہ عابد کلیار،ڈی او سیکنڈری ذوالفقار سہرانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر عبدالمجید و دیگر افسران موجود تھے صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ ایجوکیٹرز بھرتی میں جن سب کیپمسز کے طلباء و طالبات میرٹ پر آرہے ہیں اور ایجوکیشن اتھارٹی ان کی ڈگریوں کی تصدیق ڈیمانڈ کررہی ہے تو ضلعی انتظامیہ لیہ خصوصی نمائندہ کے ذریعہ سے نوجوانوں کے ہمراہ ڈگریوں کی تصدیق ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کرائے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی پرابلم کی صورت یا عدم تصدیق کی سبب بحیثیت عوامی نمائندہ ضلع کے بے روز گار نوجوانوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی خاطر ان کی بھر پور مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاہم ڈگریوں کی تصدیق پر کمپرومائز نہ ہوگا،صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے سی ای او ایجوکیشن لیہ دفتر کا گھیراؤ کرنا یا پھر دفتر کے امن کو خراب کرنا قطعاًناپسندیدہ ہے جسکی اجازت نہیں دی جاسکتی صوبائی وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ غیر قانونی سب کیمپسز لیہ کے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں جس سے حق حلال کی کمائی بھی لٹ رہی ہے ان کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،دپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے کہ کہ تمام تقرریاں میرٹ پر ہوئی ہیں تقرری سے رہ جانے والے امیدواروں کے ایشوز حل ہونے کے بعد میرٹ پالیسی کے مطابق تقرری کی جائیگی،اس ضمن میں کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہ ہوگی قبل ازیں این سی بی اے،الخیر یونیورسٹی،یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا،گلوبل کے ڈگری یافتہ مردوخواتین نے الگ الگ صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے تٖفصیلاًآگاہ کیا۔