لیہ (صبح پا کستان) اتحاد بین المسلمین کے فروغ ،امن و امان کے قیام اورمثالی بھائی چارے کے لیے تمام مسالک کے اکابرین و علماء کرام کاکردار قابل تحسین ہے جس کے نتیجہ میں ضلع میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔یہ با ت صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجازاحمد اچلانہ نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈی پی او کیپٹن( ر) محمدعلی ضیاء ،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد،چیئرمین ایم سی فتح پور اظہار حسین کاہلوں،سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ،صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمدعلی واندر موجو دتھے۔اجلاس میں عیدالضحی کے موقع پر سیکورٹی کور دینے و امن امان کے قیام کے لیے مختلف امور اور محرم الحرا م کے سلسلہ میں پیشگی انتظامات کے لیے مختلف تجاویز کے بارے میں غورو خوص کیا گیااور قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے اجازت کے حصول کے لیے اے ڈی سی جی محبوب احمد کو ذمہ داری سونپی گئی ۔اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ،سید ثقلین زید ی،علی رضا شاہ،قاری فداالرحمان،قاری عبدالروف ،قاری عمر حیات ،حاجی مختیا ر حسین،سید علمدار حسین ،ملک مظفر دھول ،محمد اشرف چشتی ،نیر عباس شاہ،مہر محمد اقبال سمرا،سید فضل حسین شاہ،محمود عثمانی ،طلحہ زبیر،رانا اعجازسہیل ،سید الطاف حسین شاہ نے صحت صفائی ،لائٹس کے مناسب انتظامات ،عیدالضحی کے موقع پر کھلے مقامات پر نماز عید اداکرنے والوں کی سیکورٹی ،مساجدو امام بارگاہوں کی رجسٹریشن کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لانے،سڑکات کی مرمت ،واپڈا کی بکھری ہوئی تاروں کو درست رکھنے ،بین المسالک ہم آہنگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ نے اجلاس میں اُٹھاے گئے انتظامی معاملات کے حل کے لیے تحصیل و تھانہ کی سطح تک اجلاسوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات دیں۔ڈی پی او کیپٹن محمد علی ضیاء نے عید الضحی کے موقع پر بھر پور سیکورٹی کوردینے کے پلان بارے میں آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مہر اعجازاچلانہ نے کہا کہ ضلع لیہ کو امن کے گہوارا کے اعزاز کا سہر ا اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے مثالی اتحاد و یگانگت ،عفو و در گزر اور امن کے قیام کے لیے قومی جذبہ سے خدمت کرنے کا عملی مظہر ہے۔انہوں نے اراکین کی مثبت تجاویز کو سہرایا اور متعلقہ ادارں کو عمل کرنے کی ہدایات دیں ۔اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل عمرعلی اولکھ ،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،چیئرمین ایم سی فتح پو راظہار حسین کاہلوں نے رورل و ائزاربن علاقوں میں معیار ی سماجی سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل کرنے وترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس سے سابق وزیر احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے متحد رہنا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی آر جنرل محبوب احمد،سی ای اوصحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،اسسٹنٹ کمشنرز لیہ وکروڑ اورچوبارہ ،سول ڈیفینس آفیسر خالد کریم قریشی،سی او ضلع کونسل خالد اقبال،سی او ممتازحسین کلاچی ،ملک رمضان کھنڈ،سیکورٹی افسران ،ریسکیو1122،ایکسین پی ٹی سی ایل شیخ سلیم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران و اراکین امن کمیٹی موجو د تھے۔