گجرات(مانیٹرننگ ڈیسک )نوازشریف کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی سے ٹکر سے 12سالہ حامد جاں بحق ہو گیاہے اور بچے کی والدہ نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ متعلقہ ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں تاہم حامد کی والدہ کا کہناہے کہ مجھے انصاف چاہیے ،میرے بیٹے کو نوازشریف نے مار اہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ بچے کی ماں اس وقت سخت صدمے کی حالت میں ہے اور وہ ٹھیک سے بات نہیں کر رہی تاہم انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔جاں بحق لڑکے کی حامد کے نام سے شناخت سے ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ لڑکے کے چچا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قافلے میں شامل لوگوں کی منتیں کرتے رہے اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر کوئی نہیں رکا، یہاں تک کہ قافلے میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی۔
میڈیا ذراءع کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہو نے والے بچے کا باب پچے کے جاں بحق ہونے کا صدمہ برداشت نہیں کر پایا ،دل کا دورہ پڑنے کے باعث حالت شدید خراب ہو گئی ،قریبی افراد نے ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔
source…
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







