راجن پور( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں کچہ آپریشن میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کی اور کہا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ڈاکو بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے ایم ایس راجن پور کو ہدایت کی کہ ان زخمی ملازمین کو ہر قسم کی بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ۔ان کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران جو شہداء ہیں ان کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








