لیہ(صبح پا کستان)پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں عام آدمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کررہی ہیں اب نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔جمالدین والی میں لیہ سے گئے ہوئے پارٹی ورکرراشد محمود و دیگر سے بات کرتے ہوئے صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کررہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اوراخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سے ملک مفلوج ہوگیا ہے ان کا استعفی ملک و قوم کے مفاد میں ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو، موجودہ حالات میں ایک ہی راستہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں کیوں کہ نظام ضروری ہے اور اس سے پہلے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو محفوظ بنایا جائیانہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی عدالتوں سے انصاف ہی کی توقع ہوتی ہے لیکن سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اورپاکستانی عوام کیلئے بڑی عدالت سپریم کورٹ ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنان منظم ہو جائیں،پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں عام آدمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جنوبی پنجاب کی عوام اپنے حقوق کیلئے نکل چکی ہے،آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔