اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست محمود اخترنقوی نے دائر کی جس میں جاوید ہاشمی اور رحمان ملک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عدلیہ کا احترام ہرشہری کا آئینی فرض ہے لیکن جاوید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی توہین کی اس لیے جاوید ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور انہیں چھے ماہ قید اور پانچ ہزار رروپے جرمانے کی سزا سنائی جائے۔
درخواست میں رحمان ملک کے بارے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو ناقابل اعتماد قراردیا جبکہ وہ رپورٹ پرردعمل میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔ رحمان ملک جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں آرٹیکل 62اور63کے تحت صادق اورامین نہیں رہے اس لیے سپریم کورٹ رحمان ملک کی نااہلی کے لیے کارروائی کا حکم دے جبکہ توہین عدالت کرنے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/14-Jul-2017/608797