لیہ(صبح پا کستان ) ڈگری تسلیم نہ ہونے پر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لیہ کیمپس کے ویٹرنری اسسٹنٹ کے طلبا کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ کے طلبا نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ لاکھوں روپے خرچ کر کے دو سالہ ویٹرنری اسسٹنٹ کی ڈگری مکمل کر چکے ہیں مگر جب نوکریوں کے لئے درخواست دی تو محکمہ نے ڈگری تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت اور ماں باپ کا قیمتی سرمایہ خرچ کر کے تعلیم حاصل کی مگر اب ان کامستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔ طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مستقبل کو بچایاجائے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







