سرگودھا (مانیٹرننگ ڈیسک ) سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سماء نیوز کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض جمشید دستی کی رہائی کا حکم دیا گیا۔
اس سے قبل جمشید دستی پر اشتعال انگیز تقرر کرنے کا مقدمہ تھانہ سول لائن مظفر گڑھ میں درج ہے۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد شام تک ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہائی کا امکان ہے۔ دیگر کیسز میں جمشید دستی کی ضمانت پہلے کی منظور ہوچکی ہے۔
source ..
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/2017/07/817307/
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







