• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان۔ ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ، 24 جھلس گئے

webmaster by webmaster
جولائی 2, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ملتان۔ ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ، 24 جھلس گئے

ملتان (مانیٹرننگ ڈیسک) ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور 24 جھلس گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے لوگوں نے چوک منڈا سے ایک نجی مسافر گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی تاکہ وہ اولیا کی سرزمین ملتان جا کر بہاﺅالدین زکریا ملتانی سمیت دیگر اولیا کے مزارات پر حاضری دے سکیں ۔ لیکن ہیڈ محمد والا کے قریب ہی افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث دریا کے کنارے لگے ہوئے بیریئرز سے ٹکرا گئی اور اس میں فوری طور پر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد وین کی اگلی نشستوں پر بیٹھے افراد تو فوری طور پر گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں معمولی نقصان پہنچا ۔ گاڑی کے پچھلے حصے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو آگ لگنے کے باعث گاڑی سے نہ نکل سکی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر وین میں سی این جی سلنڈر موجود تھے اور جب گاڑی بیریئر سے ٹکرائی تو گیس سلنڈر لیگ ہوگئے اور گاڑی میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اس میں فوری طور پر آگ لگی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث 4 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 24 افراد آگ سے جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے اکثر کی حالت سخت نازک ہے۔ وین میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں بری طرح جھلس گئی ہیں جن کی شناخت کرنا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس جگہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہاں قریب ہی کچھ مقامی افراد موجود تھے جبکہ وہاں پولیس چوکی بھی تھی جنہوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ جلد ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Jul-2017/602141

Post Views: 15
Tags: multan news
Previous Post

لیہ ۔ ری ایگزامینیشن پا لیسی پر احتجاج , جی سی یو نیورسٹی لیہ کیمپس سے تین طلبا کا اخراج ، متاثرہ طلباء نے ہائی کورٹ جانے اورپریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا،ری ایگزامینیشن سٹوڈنٹس کا نہیں بلکہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور لیہ کیمپس کا ایشو ہے ، سٹوڈنٹس کیوں سزا بھگتیں ۔ راشد محمود بھٹہ

Next Post

لیہ ۔ ایپکا محکمہ صحت ضلع لیہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ،تقریب سے سابق ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹر مختیار حسین سید ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ، نو منتخب صدر ایپکا محکمہ صحت ضلع لیہ سید نادر حسین شاہ ،ضلعی صدر ایپکا لیہ رانا محمد افضل،ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا محکمہ صحت اظہر حسین اور محمد عا صم نے بھی خطاب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
ملتان (مانیٹرننگ ڈیسک) ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور 24 جھلس گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاندان کے لوگوں نے چوک منڈا سے ایک نجی مسافر گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی تاکہ وہ اولیا کی سرزمین ملتان جا کر بہاﺅالدین زکریا ملتانی سمیت دیگر اولیا کے مزارات پر حاضری دے سکیں ۔ لیکن ہیڈ محمد والا کے قریب ہی افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث دریا کے کنارے لگے ہوئے بیریئرز سے ٹکرا گئی اور اس میں فوری طور پر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد وین کی اگلی نشستوں پر بیٹھے افراد تو فوری طور پر گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں معمولی نقصان پہنچا ۔ گاڑی کے پچھلے حصے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو آگ لگنے کے باعث گاڑی سے نہ نکل سکی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر وین میں سی این جی سلنڈر موجود تھے اور جب گاڑی بیریئر سے ٹکرائی تو گیس سلنڈر لیگ ہوگئے اور گاڑی میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اس میں فوری طور پر آگ لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث 4 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 24 افراد آگ سے جھلس گئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے اکثر کی حالت سخت نازک ہے۔ وین میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں بری طرح جھلس گئی ہیں جن کی شناخت کرنا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس جگہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہاں قریب ہی کچھ مقامی افراد موجود تھے جبکہ وہاں پولیس چوکی بھی تھی جنہوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ جلد ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/02-Jul-2017/602141

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.