اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاناما لیکس جے آئی ٹی نے بلآخر وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا۔
جیو نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادے اور کیپٹن (ر ) صفدر کی اہلیہ مریم نواز کو 5جولائی کو دوپہر گیارہ بجے طلب کر لیا ۔ مریم نواز کو اپنے ساتھ اہم دستاویز لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مریم نواز پاناما لیکس کے حوالے سے اپنا بیان بھی ریکارڈ کراوائیں گی۔جے آئی ٹی کی جانب سےمریم نواز کو طلبی کیلئے جاری کردہ سمن پر عرفان نعیم منگی کے دستخط ہیں جو 25 جون کو جاری کیا گیا تھا۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/27-Jun-2017/600029