• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لوٹا ہمیں گیا سوال تو ہمارا بنتاہے ،پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہاہے،سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: نوازشریف

webmaster by webmaster
جون 25, 2017
in First Page
0
لوٹا ہمیں گیا سوال تو ہمارا بنتاہے ،پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہاہے،سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے: نوازشریف

لندن (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے ،جے آئی ٹی ممبران سے پوچھا کہ آپ کیا ڈ ھو نڈ نے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا ،وہ 1972سے ہمارے کاروبارکے بارے میں پوچھ رہے ہیں ،اس وقت تو وزیراعظم بھی نہیں تھا اور سیاست میں بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیکٹری سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور جو ڈھاکہ میں تھی بنگلہ دیش میں چلی گئی ،کروڑوں اربوں روپے کی فیکٹری کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ،سوال تو ہمارا بنتاہے ،لوٹا تو ہمیں گیا۔
لندن پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی سعود ی عرب سے آ رہاہوں اور آپ لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے ،میںنے جی آئی ٹی کے ممبران کو بھی کہا تھا کہ آپ کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان سے پوچھا کہ آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا ۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ پاناما جے آئی ٹی ہمارے کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے،میں نے ان سے کہا کہ الزا م کی حدتک ہی کوئی ثبوت پیش کر دیں ،ان کو الزام کی حد تک میں کوئی ثبوت نہیں ملا ،یہ کیا احتساب ہے بھئی یہ تو مذاق ہے ،مجھے یہ وقت بھی مل جاتا تو اور بھی زیادہ خدمت کر رہاہوتا ،پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہاہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ 90فیصد ضمنی الیکشن بھی ہم جیتے ۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کو یہ بھی پوچھ لینا چاہیے تھا کہ 1937میں لاہور میں لگایا جانے والے کارخانے کا پیسا کہاں سے آیا ؟،وہ 1972سے ہمارے کاروبارکے بارے میں پوچھ رہے ہیں ،اس وقت تو وزیراعظم بھی نہیں تھا اور سیاست میں بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیکٹری سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور جو ڈھاکہ میں تھی بنگلہ دیش میں چلی گئی ،کروڑوں اربوں روپے کی فیکٹری کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ،سوال تو ہمارا بنتاہے ،لوٹا تو ہمیں گیا۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ مجھے اپنی ذات اور اپنے خاندان کی فکر نہیں ہے ،فکر یہ ہے کہ ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے چار سالوں میں ملکی معیشت کو درست کیا اور بجلی کے کارخانے لگائے جن کے یکے بعد دیگر افتتاح کیے ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے ،انفرا سٹرکچر بہتر کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان وقت پر نہ آ سکے جس کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا اور ہم اس کے دو سال لیٹ ہو گئے ۔ان کا کہناتھا کہ قوم کسی اور طرف دیکھ رہی ہے اور جے آئی ٹی کسی اور طرف جارہی ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی میں ایسے لوگوں کوبلایاجاتا ہے جوہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں، اب دیکھتے ہیں جے آئی ٹی کس طرف جاتی ہے،ان سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف ایکشن لیا ،فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ جب ترقی ہوتی ہے یہ دشمن پاکستان کی ترقی کے خلاف ہوجاتے ہیں ،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، سیاسی مخالفین 2013 کے انتخابات میں شکست کو برداشت نہیں کرسکے ، یہ باتیں ان کی ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے ، وزیراعظم نواز ، ان چار سال میں کیا کوئی ہماری حکومت پر انگلی تک اٹھاسکتا ہے؟ ۔وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کی تاریخ سب کے سامنے ہے ، یہ تاریخ واٹس ایپ یا اس سے پہلے سے شروع ہوتی ہے ، اب تک چل رہی ہے ۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/24-Jun-2017/599160

Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔جون میں جاری ہونے والے مالیاتی ادائیگیوں کے چیکوں کے کیش ہونے کی تاریخ میں 7جولائی 2017تک توسیع،گورنرپنجاب نے ضروری نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرفسٹ مہر ریاض حسین ہراج

Next Post

ہولناک حادثہ بہاولپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑ ک اٹھی ،123افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Next Post
ہولناک حادثہ بہاولپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑ ک اٹھی ،123افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ہولناک حادثہ بہاولپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑ ک اٹھی ،123افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لندن (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے ،جے آئی ٹی ممبران سے پوچھا کہ آپ کیا ڈ ھو نڈ نے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا ،وہ 1972سے ہمارے کاروبارکے بارے میں پوچھ رہے ہیں ،اس وقت تو وزیراعظم بھی نہیں تھا اور سیاست میں بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیکٹری سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور جو ڈھاکہ میں تھی بنگلہ دیش میں چلی گئی ،کروڑوں اربوں روپے کی فیکٹری کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ،سوال تو ہمارا بنتاہے ،لوٹا تو ہمیں گیا۔ لندن پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی سعود ی عرب سے آ رہاہوں اور آپ لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے ،میںنے جی آئی ٹی کے ممبران کو بھی کہا تھا کہ آپ کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان سے پوچھا کہ آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا ۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ پاناما جے آئی ٹی ہمارے کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے،میں نے ان سے کہا کہ الزا م کی حدتک ہی کوئی ثبوت پیش کر دیں ،ان کو الزام کی حد تک میں کوئی ثبوت نہیں ملا ،یہ کیا احتساب ہے بھئی یہ تو مذاق ہے ،مجھے یہ وقت بھی مل جاتا تو اور بھی زیادہ خدمت کر رہاہوتا ،پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جارہاہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ 90فیصد ضمنی الیکشن بھی ہم جیتے ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کو یہ بھی پوچھ لینا چاہیے تھا کہ 1937میں لاہور میں لگایا جانے والے کارخانے کا پیسا کہاں سے آیا ؟،وہ 1972سے ہمارے کاروبارکے بارے میں پوچھ رہے ہیں ،اس وقت تو وزیراعظم بھی نہیں تھا اور سیاست میں بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فیکٹری سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور جو ڈھاکہ میں تھی بنگلہ دیش میں چلی گئی ،کروڑوں اربوں روپے کی فیکٹری کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ،سوال تو ہمارا بنتاہے ،لوٹا تو ہمیں گیا۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ مجھے اپنی ذات اور اپنے خاندان کی فکر نہیں ہے ،فکر یہ ہے کہ ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے چار سالوں میں ملکی معیشت کو درست کیا اور بجلی کے کارخانے لگائے جن کے یکے بعد دیگر افتتاح کیے ،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے ،انفرا سٹرکچر بہتر کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان وقت پر نہ آ سکے جس کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا اور ہم اس کے دو سال لیٹ ہو گئے ۔ان کا کہناتھا کہ قوم کسی اور طرف دیکھ رہی ہے اور جے آئی ٹی کسی اور طرف جارہی ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی میں ایسے لوگوں کوبلایاجاتا ہے جوہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں، اب دیکھتے ہیں جے آئی ٹی کس طرف جاتی ہے،ان سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف ایکشن لیا ،فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب ترقی ہوتی ہے یہ دشمن پاکستان کی ترقی کے خلاف ہوجاتے ہیں ،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، سیاسی مخالفین 2013 کے انتخابات میں شکست کو برداشت نہیں کرسکے ، یہ باتیں ان کی ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے ، وزیراعظم نواز ، ان چار سال میں کیا کوئی ہماری حکومت پر انگلی تک اٹھاسکتا ہے؟ ۔وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کی تاریخ سب کے سامنے ہے ، یہ تاریخ واٹس ایپ یا اس سے پہلے سے شروع ہوتی ہے ، اب تک چل رہی ہے ۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/24-Jun-2017/599160

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.