کروڑ لعل عیسن( صبح پا کستان ) علاقہ میں مبینہ نجی ٹارچر سیل ؟ نجی ٹارچر سیل میں تشدد کا اپنی نوعیت کا پہلاواقعہ منیر احمد کی آنکہیں سوجی ہوئی چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات پاءوں اور ٹانگوں پر تشددکی وجہ سے سوزش اور نیل پڑے ہوئے ،تشدد کس نے کیا اور کہاں کیا ؟ ضلعی پولیس اور سیاستدانوں کیلئے ایک سوالیہ نشان ۔ تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے منیر احمدکو ایم پی اے مجید نیازی کے آدمیوں نے پولیس تھانہ کروڑ میں پہنچا یا ، کروڑ کی نواحی بستی لسکانیوالا کے محمدرفیق نے تھانہ کے اندر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل منیر احمد جوکہ سعودی عرب کام کرتا ہے ملنے کیلئے میرے پاس لسکانیوالا پہنچاتو ایم پی اے مجید نیازی کامنشی ملک ابرار بہمب بیٹا اور بہائی دیگر درجنوں اشخاص کے ہمراہ آگئے اورکہاکہ منیر احمد کو ہمارے حوالے کردو میں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی لیکن پولیس حسب روایت موقعہ پر نہ پہنچی میرےانکار پر تمام افراد نے چادر چاردیواری کاتقدس پامال کیااور دیوار اور مکان پر چڑھ گئے دہمکیاں دیں خوف اور اپنی عزت کی وجہ سے منیر احمد کو تین روز قبل مجید نیازی کے آدمیوں کے حوالے کیا ایس ایچ او سرفرازگاڈی نے بتایا کہ ایم پی اے کے آدمی منیر احمد کو تھانہ میں چہوڑ گئے کہ منیر احمد کولوگ تشدد کررہے تہے اسے بچاکر تہانہ میں لائے واقعہ کی تفتیش جاری ہے شہریوں نے ظلم وبربیت پر گہری تشویش کااظہار کیا اور ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تفتیش کسی دیانتدار تفتیشی آفیسر سے کرائی جائے