دونو ں ٹانگوں اور دونوں بازووں سے معذور سائشتہ جبیں کی عمر سولہ سترہ برس ہو گی سائشتہ جبیں نے اس سال میٹرک کا امتحان دیا ہے اس کے والد ہاشم پنوار حجام ہے جس کی دکان لیہ کے نواحی مضافاتی علاقہ شفیع آباد میں واقع ہے ۔ ہاشم کا کہنا ہے کہ اس کی تین بیٹیوں میں سے دو بیٹیاں بیماری کا شکار ہیں سائشتہ ابھی آ ٹھ سال کی تھی جب اس کی چال میں عجیب سی تبدیلی محسوس ہو ئی ڈاکٹرز کو چیک کرایا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ سا ئشتہ کی معذوری میں بھی اضا فہ ہو تا چلا گیا اور اب سائشتہ دو نوں ٹانگوں سے مکمل معذور ہو چکی ہے اور اس کے بازو بھی بہت مشکل سے حرکت کرتے ہیں ۔ ہاشم کا کہنا تھا کہ سا ئشتہ ایک ذہین اور ہمت والی بچی ہے اس نے معذوری کے با وجود پڑھائی نہیں چھوڑی اس سال اس نے میٹرک کا امتحان دیا ہے ۔
ہاشم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کم وسائل اور کم آ مدنی کے باوجود اسے پڑھانا چا ہتا ہے تا کہ وہ علم حاصل کر کے اپنی محتاجی کا مقا بلہ کر سکے ۔۔
ہاشم نے بتایا کہ سا ئشتہ کی بڑی بہن گلشن بھی مر گی کی مریضہ ہے اسے کسی بھی وقت مرگی کا شدید دورہ پڑ جاتا ہے گلشن کو مرگی کا مرض تین سال سے لا حق ہے کا فی علاج کرایا لیکن کو ئی افا قہ نہیں ہوا ۔
ہاشم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی زیر تعلیم ہیں اور وہ ان سب بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھر پور جدو جہد کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔
گفتگو کے دوران سائشتہ نے مجھ سے سوال کیا کہ چا چو کیا میراعلاج ممکن ہے ؟ اس کے سرد لہجے میں چھپی تلخی اور نا امیدی نے مجھے بہت دکھی کر دیا لیکن میرے پاس اس کے اس معصومانہ سوال کا کوئی جواب نہیں تھا میں نے خاموشی سے اپنی گردن جھکالی ۔
لیکن اگر آپ اس کی رہنمائی کر سکتے ہوں تو سائشتہ کے والد ہاشم سے ضرو رابطہ کریں ۔۔
اس کا مو بائل نمبر ہے ۔۔ ہاشم ۔03025722432
ہیلپ لائن ود انجم صحرائی