لیہ(صبح پا کستان)وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری و اہلیان محلہ عید گاہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لیہ شہر میں ایک کی بجائے دو سستے رمضان بازار لگائے جائیں تاکہ حکومت کی پالیسی سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ایک رمضان بازار ضلع انتظامیہ پوش علاقہ میں لگا رہی ہے جبکہ لیہ شہر کی غریب آبادی ریلوے لائن کی دوسری طرف ہے لیہ شہر کے غریب لوگ محلہ عید گاہ ،اندرون شہر و دیگر غریب محلہ جات کے لوگ رکشہ وغیرہ کا کرایہ بھر کر اتنی دور سستی اشیاء خریدنے کیلئے نہیں آسکتے اس لئے ضلع انتطامیہ غریب لوگوں کو حکومت کی طرف سے سہولت دینے کیلئے عید گاہ روڈ یا اسلم موڑ کے نزدیک سستا رمضان بازار لگائے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









