راجن پور ۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے 220مرد و خواتین کی سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت مکمل
راجن پور( صبح پا کستان )محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے 220مرد و خواتین کو سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت دی گئی ۔یہ تربیت سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل کی زیر نگرانی اور سینئر انسٹرکٹر توقیر عباس نے نے کیمپ میں موجود افراد کو دی تاکہ دوران سفر اور مناسک حج کے دوران کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نمٹا جا سکے۔علاوہ ازیں ملکی حالات کے پیش نظر رمضان بازار کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور رضا کاروں کی استعداد کو بڑھانے کے لئے دو روزہ ٹریننگ کرائی گئی جس میں چالیس سول ڈیفنس رضاکاروں نے شرکت کی۔
راجن پور ۔ڈپٹی کمشنر نے سستے رمضان بازارمیں اشیائے صرف کے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں
راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے سستے رمضان بازارکے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا رہا ہے ۔رمضان بازاروں میں20کلو کا بیگ آٹا کا ریٹ 680روپے ،چاول پکی کرنل پرانا 98،بانسپتی کچی 90روپے،بانسپتی کچی پرانی 98روپے ،کرنل ٹوٹا 68روپے ،دیسی چاول 34روپے،دال چنا موٹی 110روپے ،دال چنا باریک 100روپے،دال مسور باریک 118روپے ،مسور موٹی 70روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 86روپے،دال ماش چمن 160روپے ،دال ماش برما 154روپے،بیسن 105روپے،میدہ 41روپے،سوجی 41روپے،سرخ مرچ 180روپے،چنا سفید کابلی موٹا 178روپے،چنا باریک 126روپے کلو ،سوکھی لکڑی220روپے من ،کیکر 300روپے من،دہی 75روپے کلو ،دودھ 65روپے کلو،بیف 260روپے ،گوشت چھوٹا 500روپے، روٹی 5روپے فی سو گرام،چینی 50روپے ،مسور ثابت 62روپے جبکہ برف 9روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے ۔تمام دکان دار ناجائز منافع حاصل نہ کریں ۔ذخیرہ اندوز کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے والے بزرگ اور خواتین کے لئے بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا انتظام ہو گااور سیکیورٹی کے لئے پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔آج سے رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں۔