لیہ(صبح پا کستان)لیہ سے کراچی جاتے ہوئے جمن شاہ کے نزدیک عادل شاہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی تیز رفتار اے سی بس نمبری IB3735 نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تینوں موٹر سائیکل سوار ایک مرد اور دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں منیر احمد اسکی بیوی زبیدہ مائی اور والدہ صغراں مائی شامل ہیں جاں بحق ہونے والے جمن شاہ کے نزدیک رشتہ دار کی فوتیگی سے واپس جا رہے تھے شہریوں نے احتجاجاً روڈ بند کردیا ،ڈی ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے،بس کا عملہ ڈرائیور سمیت موقع واردات سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے بس ،موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے شفٹ کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







