• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07

previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔زراعت کی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے جا رہے ہیں ۔سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود

webmaster by webmaster
مئی 18, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔زراعت کی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے جا رہے ہیں ۔سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ صوبہ میں زراعت کی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے جا رہے ہیں . کپاس کی زیادہ رقبے پر کاشت اولین ترجیح ہے جس کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہو گا . اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کو جبری رخصت پر بھیجنے سمیت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی. کپاس اور سورج مکھی کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائس دلانے کیلئے کام کیا جا رہاہے . موجود بلڈوزرز کو ایئر کنڈیشنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید 40بلڈوزر خریدے جائیں گے . زیر زمین میٹھا پانی کو آبپاشی کے قابل بنانے کیلئے مزید چھ پاور ڈرل مشینیں خریدی جائیں گی اور موجود 19ڈرل مشینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا . ڈیرہ غازیخان میں ہارٹیکل ریسرچ سب سٹیشن کو سٹیشن کا درجہ دینے کے ساتھ راجن پور میں کاٹن ریسرچ سب سٹیشن قائم کیا جائے گا .انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان میں پانچ اضلاع کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے ناقص کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور جبری چھٹی پر بھیجنے ، نئے آفیسر کی تعیناتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان کے تبادلہ کے بھی احکامات جاری کیے. سیکرٹری زراعت نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 30جون تک کسان کارڈ کیلئے دو لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن اور ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کو یقینی بنایا جائے . کھاد ، پیسٹی سائیڈز ،مٹی او رپانی کی تجزیاتی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر مکمل ہونی چاہیئے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انار ، بغیر بیج کے کنوں اوربیر سمیت بہتر اقسام کے پھلوں کے باغات کے فروغ کیلئے تحقیقات کی جائے .پرانی مشینری او رآلات کی نیلامی کا عمل 30جون سے قبل مکمل کر لیا جائے . انہوں نے بتایاکہ بلڈوزر کی طرز پر ڈرل مشین کی بھی آن لائن بکنگ یکم جولائی سے شروع کر دی جائے گی. انہوں نے کہاکہ کپاس کے علاقوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کو کم سے کم تین گھنٹے مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو حکام سے بات کر لی ہے. اجلاس میں فصل ربیع ، خریف کے علاوہ محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کو دیئے گئے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیاگیا.اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، راجن پو ر، مظفرگڑھ ، لیہ او ربکھر اضلاع کے ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

Post Views: 12
Tags: dgkhan news
Previous Post

دھول مٹی اور گردو غبار سے ستائے دکانداروں کا بے نام احتجاج قابل گردن زنی ؟ .. انجم صحرائی

Next Post

شیر درندہ اور سونامی بربادی ہے ،نیا پاکستان کسی کو مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا :آصف زرداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ صوبہ میں زراعت کی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے جا رہے ہیں . کپاس کی زیادہ رقبے پر کاشت اولین ترجیح ہے جس کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہو گا . اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کو جبری رخصت پر بھیجنے سمیت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی. کپاس اور سورج مکھی کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائس دلانے کیلئے کام کیا جا رہاہے . موجود بلڈوزرز کو ایئر کنڈیشنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید 40بلڈوزر خریدے جائیں گے . زیر زمین میٹھا پانی کو آبپاشی کے قابل بنانے کیلئے مزید چھ پاور ڈرل مشینیں خریدی جائیں گی اور موجود 19ڈرل مشینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا . ڈیرہ غازیخان میں ہارٹیکل ریسرچ سب سٹیشن کو سٹیشن کا درجہ دینے کے ساتھ راجن پور میں کاٹن ریسرچ سب سٹیشن قائم کیا جائے گا .انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان میں پانچ اضلاع کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے ناقص کارکردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور جبری چھٹی پر بھیجنے ، نئے آفیسر کی تعیناتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازیخان کے تبادلہ کے بھی احکامات جاری کیے. سیکرٹری زراعت نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 30جون تک کسان کارڈ کیلئے دو لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن اور ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کو یقینی بنایا جائے . کھاد ، پیسٹی سائیڈز ،مٹی او رپانی کی تجزیاتی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر مکمل ہونی چاہیئے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انار ، بغیر بیج کے کنوں اوربیر سمیت بہتر اقسام کے پھلوں کے باغات کے فروغ کیلئے تحقیقات کی جائے .پرانی مشینری او رآلات کی نیلامی کا عمل 30جون سے قبل مکمل کر لیا جائے . انہوں نے بتایاکہ بلڈوزر کی طرز پر ڈرل مشین کی بھی آن لائن بکنگ یکم جولائی سے شروع کر دی جائے گی. انہوں نے کہاکہ کپاس کے علاقوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کو کم سے کم تین گھنٹے مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو حکام سے بات کر لی ہے. اجلاس میں فصل ربیع ، خریف کے علاوہ محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کو دیئے گئے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیاگیا.اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ، راجن پو ر، مظفرگڑھ ، لیہ او ربکھر اضلاع کے ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.