لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر وکلا کمیو نٹی کو نظر انداز کرنے کی مذنت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مہر احمد علی واندر ایڈ وو کیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن لیہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوءے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کا دورہ لیہ ایک سرکاری وزٹ تھا اس دورہ میں وزیر اعظم سے ملاقات وکلاء سمیت تمام سماجی صحافتی معاشرتی اور تجارتی طبقوں کا حق تھا کہ انہیں نہ صرف وزیر اعظم کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے جاتے بلکہ ان کے نماءندہ وفود کی ملاقات وزیر اعظم سے کرائی جاتی ۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس طرح دانستہ طور پر وزیر اعظم کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









